تصدیق براھین احمدیہ

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 92 of 307

تصدیق براھین احمدیہ — Page 92

تصدیق براہین احمدیہ ۹۲ اسے آگ لگائی تو بعد اس کے ریکا یک نیا جسم نرالی خاصیت کا پیدا ہو گیا۔آکسیجن اور ہائیڈ روجن کے خاص میل سے پانی بن گیا۔کبھی آکسیجن اور نائیٹروجن سے ہوا پیدا ہوگئی۔نباتی اغذیہ سے حیوانی اجزا بنے اور نباتی یا حیوانی یا دونوں قسم کے اجزا کے ملنے سے انسانی اجزا بن گئے انسان مرد کے جسم میں خالص حالت میں انہیں اغذیہ نباتیہ یا حیوانیہ سے ایک اور قسم کے جانور پیدا ہوئے جن کو حیوانات منی کہتے ہیں ( بلکہ اگر خَلَقَ الْإِنسَانَ مِنْ عَلَقٍ (العلق : ۳) سے وہی حالت سمجھی جاوے تو نہایت قریب ہے ) یا اور انسان پیدا ہو گیا۔اور چونکہ ان اشیاء مرکبہ کو خاص قسم کی ہیئت اور خاص قسم کی شکل عارض ہے۔اور یہ ترکیب اور باہمی بندش خالق کے سوا ممکن نہیں ( یہ امر یا خالق کا ہونا آریہ کو مسلم ہے اور اس وقت ہمارا خطاب دہر یہ سے نہیں ) اس واسطے معلوم ہوا کہ مادی دنیا جس سے ہوئی وہ ہستی ہے اور موجود ہے اور وہ ہستی اس کی خالق ہے اور یہ مادی دنیا اس ہستی کی مخلوق ہے۔مثلاً میں مخلوق ہوں۔جس مادہ سے یہ دنیایا میں مخلوق ہوا وہ بھی ایک مجموعہ اور مرکب ہے چند اور اشیاء کا جواس کا مادہ ہیں اور بعینہ ہمارے جیسی حالت احتیاج الی الخالق اور مخلوق ہونے کی اس کو بھی لاحق ہے۔جیسے ہم کو یا جیسے ہم سے آئندہ آنے والی ہستی کو جو ہمارے اعمال و افعال یا تغیرات کا نتیجہ ہوگی۔پس جب ہم اور ہماری موجودہ دنیا مخلوق ہوئی۔اور ہم سے آئندہ آنے والی دنیا یا آخرت موجود یا مخلوق ہوگی ایسے ہی ہم سے پہلی دنیا جس کا ہم نتیجہ ہیں وہ مخلوق اور خدا کی بنائی ہوئی ہے۔اور اس سے پہلے کی بھی اسی طرح مخلوق ہے علی ہذا القیاس ازل کی طرف بھی سلسلہ چلا جاتا ہے اور باری تعالیٰ ہمیشہ سے خالق اور ہمیشہ سے رازق اور ہمیشہ سے متکلم ہے۔اور ہمیشہ ہمیشہ رہے گا اس کا کیا ثبوت ہے کہ کسی وقت یہ مرکبات بالکل علیحدہ علیحدہ تھے اور ان کا باہم میل جول نہ تھا۔جیسا کہ آریہ صاحبان کا اعتقاد ہے چونکہ پہلی اشیاء ترکیب میں کبھی محض باطل اور مفقود ہو جاتی ہیں اس واسطے یقین ہوتا ہے کہ ہزاروں ہزار اشیاء اسی طرح معدوم اور ہزاروں ہزارنٹی۔جو پہلے موجود تھیں پیدا ہوئیں اسی طرح ہزاروں ہزار آئندہ مفقود ہوں گی اور ہزاروں ہزار نئی پیدا ہوں گی۔کبھی باری تعالیٰ کی ذات پاک کو صفات سے تعطیل اور بیکاری نہ ہوگی۔اور نہ ہوئی جس دلیل سے یہ دنیا مخلوق ہے۔اسی دلیل سے جس چیز کا یہ دنیا نتیجہ ہے۔وہ بھی مخلوق ہے۔کبھی انحلال تام اور کلی تفریق ان