تصدیق براھین احمدیہ

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 88 of 307

تصدیق براھین احمدیہ — Page 88

تصدیق براہین احمدیہ ۸۸ آپ کے بھی اس کی ابتدا اور اس کا حدوث ضروری ہے۔مکذب۔میٹر کے انادی ہونے پر دلائل نمبر۔چونکہ خدا غیر مادی ہے اس واسطے مادی دنیا کا اس سے نکلنا نہیں ہوسکتا۔نمبر۲ کیونکہ کسی چیز سے وہی چیز نکلتی ہے جو پہلے اس کے اندر موجود ہو۔نمبر ۳۔اور جو موجود نہ ہو کسی طرح نہیں نکل سکتی حکم متعارفہ نمبر ۲۔اس واسطے مادہ انادی ہے“۔مصدق جہاں تک اس فلسفہ اور لا جک کو دیکھتا ہے۔یقین کرتا ہے کہ دلیل کا بہت بڑا حصہ مکذب مدلل کے دل ہی دل میں رہ گیا۔اور لکھنے میں نہیں آسکا۔ناظرین غور کریں اول تو تینوں فقرے دلیل کے صرف دعوی ہی دعویٰ ہیں۔دوم ہم نے مانا کہ خدا غیر مادی ہے اور اس کے اندر سے مادی دنیا نہیں نکی مگر یہ نتیجہ کیسے مرتب ہوا کہ مادہ انادی ہے! اس دلیل سے جو آپ نے لکھی اگر خواہ مخواہ مان لیں تو صرف اتنا ثابت ہوتا ہے کہ مادی دنیا خدا کے اندر سے نہیں نکلی۔یہ دنیا کچھ اور چیز ہے اور باری تعالیٰ کچھ اور چیز ہے اور اس دنیا اور باری تعالیٰ میں ظرف اور مظروف کا تعلق نہیں۔کیا معنے؟ یہ بات صحیح نہیں کہ باری تعالیٰ ظرف ہو اور دنیا اس کی مظروف جیسے پانی کے واسطے گھڑا!! غرض دنیا ایک اور چیز ہے اور ہی وستو ہے جب اور ہی چیز ٹھہری تو اب ہم مشاہدہ کرتے ہیں اور اس دنیا پر نظر دوڑاتے ہیں تو اس میں کچھ حصہ ایسا پاتے ہیں جس کو جمادات کہتے ہیں، پہاڑ پتھر مٹی وغیرہ اور کچھ حصہ نباتات کا نظر آتا ہے۔بڑ، پیپل، پلاس وغیرہ وغیرہ اور کچھ حصہ حیوانات کا دکھائی دیتا ہے۔آدمی شیر ہاتھی وغیرہ وغیرہ۔ان تمام اشیا کو ہم مرکب پاتے ہیں اور ان کے ہر فرد پر یہ کہنا صحیح ہے کہ یہ مرکب ہیں اور یہ خدا کے بنائے ہوئے اور اسی کے رچے ہوئے ہیں۔آریہ کو ہمارے اس دعوئی سے ہرگز انکار نہیں ہوسکتا کیونکہ وہ بھی مانتے ہیں کہ جڑھ میں خود بخود ترکیب پانے کی شکتی نہیں۔جب ہر ایک مرکب مثلاً لیکھر ام مرکب اور مخلوق ٹھہرا تو حسب الحکم لیکھر امی علوم متعارفہ نمبر ۳ نمبر ہ جو کل میں ہوتا ہے وہی جزو میں بھی ہوتا ہے۔ان مخلوقات ومرکبات کے اجزا بھی مرکب اور مخلوق ہوں گے۔اور پھر اجزا کے اجزا بھی مرکب اور مخلوق ہوں گے اس