تصدیق براھین احمدیہ

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 69 of 307

تصدیق براھین احمدیہ — Page 69

تصدیق براہین احمد به ۶۹ وو پانچواں علم " مقدار معین کے برابر حصے کئے جاویں تو وہ آپس میں برابر ہوں گئے۔چھٹا۔اگر کسی وزن یا پیمانہ مقرہ سے کئی چیزیں یکساں تو لی جاویں تو وہ سب وزن میں برابر ہوں گے۔مصدق۔چھٹے علم میں اگر اتنا اور بڑھا دیا جاوے۔’ یا نا پے جاویں پھر وزن یا پیمانہ میں برابر ہوں گئے۔تو وہ دونوں علوم صحیح ہیں۔9966 ساتواں علم۔” اجتماع ضدین باطل ہے یہ دعوی بھی علی العموم صحیح نہیں۔آپ نے ایک جگہ لکھا ہے۔آدمی مختار اور آزاد ہے۔یعنی انسان بطور آپ کے آزاد، مختار اور غیر آزاد ہے“ سبحان اللہ کیسا مجمع اضداد ہے چھت کے نیچے لٹکا ہوا جھاڑ چھت سے نیچے اور ہم سے وہی جھاڑ اونچا ہے ہم اس جھاڑ کو اونچا اور نیچا مجمع اضداد کہہ سکتے ہی۔امتناع اجتماع اضداد کے لئے کئی شرطیں ہیں بدوں ان شرائط کے اجتماع ضدین باطل نہیں۔دیکھو علم بحث تضاد۔آٹھواں علم۔قائم کی سب ذاتی صفات قدیم ہوتی ہیں“ مصدق۔یہاں اتنا یادر ہے۔عربی میں قدیم پرانے کو کہتے ہیں۔قرآن کریم میں خشک شاخ اور ایک انسانی صفت کو قدیم کہا ہے۔العُرْجُونِ الْقَدِيمِ (يس:۴۰) اور إِنَّكَ لَفِي ضَلِلِكَ الْقَدِيمِ (يوسف: ٩٢) خدا کا نام یا صفت یہ لفظ قدیم قرآن اور حدیث میں مذکور نہیں اور یہ بھی یادر ہے کہ قدیم کی ذاتی صفات اگر چہ قدیم ہوتی ہیں الا اگر وہ قدیم اپنی بعض ذاتی صفات سے کام لینے میں بااختیار ہے اور اپنے منشا اور ارادہ سے کام کرنے والا ہے اور کسی کا اس پر جبر اور اکراہ نہیں تو ایسے قدیم سے یہ بات ممکن ہوگی کہ جب چاہے اپنی ان صفات سے کام لے اور جب چاہے نہ لے۔فرض کرو ہم گویائی کی ایک ایسی صفت رکھتے ہیں جس سے ہم با اختیار کام لے سکتے ہیں۔اگر ہم قدیم ہوں تو یہ بات ممکن ہے کہ جب ہم چاہیں اس گویائی سے کام لیں اور جب چاہیں نہ لیں جب ہم نے اس گویائی سے کام نہ لیا تو ایک وقت ہمارے اس سے کام نہ لینے سے ہماری صفت گویائی پر لے سوکھی ٹہنی کی مانند تو اسی اپنی پرانی دیوانگی میں ہے۔