تصدیق براھین احمدیہ

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 62 of 307

تصدیق براھین احمدیہ — Page 62

تصدیق براہین احمدیہ ۶۲ تفسیر۔جن حملہ آوروں کے لئے وہ دیوار روک تھی کچھ اور بلا د میں چلے گئے۔اور جگہوں میں ریاستیں اور سلطنتیں قائم کر لیں۔آخر عجیب عجیب راستوں سے بعد ہزار سال ہجری وہ قو میں پھر اُس ملک پر چڑھنے کے لئے آہستہ آہستہ متوجہ ہوئیں۔جس کی طرف اُن کے پہلے مورث متوجہ تھے۔اور اسی طرح کتب مقدسہ کی سچائی ظاہر ہونے لگی۔وَتَرَكْنَا بَعْضَهُمْ يَوْمَبِذٍ يَّمُوجُ فِي بَعْضٍ وَ نُفِخَ فِي الصُّوْرِ فَجَمَعْتُهُمْ جَمْعًا ( الكهف : ١٠٠) تفسیر۔مکاشفات یوحنا کے بیسویں باب کے ساتویں آیت سے پڑھو۔اور جب ہزار سال ہو چکیں گے ( یہ ہزار سال حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت سے ہیں اور شمسی اور قمری مہینوں کا حساب ناظرین یہاں سوچ کر کر لیں ) قید سے چھوٹے گا اور نکلے گا کہ ان قوموں کو جو زمین کے (وہی خاص زمین یروشلم اور مکہ کی زمین ہے ) چاروں کونوں میں ہیں یعنی یا جوج اور ماجوج کو فریب دیئے اور انہیں لڑائی کے لئے جمع کرئے ان قدیمی نوشتوں اور روس اور انگریز ، جرمن اور فرانس کے تسلط پر جو ہزار سال ہجری کے بعد سے عرب اور شام کے چاروں کونوں پر شروع ہوا غور کی نگاہ سے دیکھو! اور دیکھو ! ۱۶۹۱ء سے کس طرح یہ قو میں اسلامی بلا د پر مسلط ہورہی ہیں۔اگر انگریزی تواریخ ہند کچھ صحت رکھتی ہے اور آریہ قوم بھی انگریزوں سے اعلیٰ نسل میں متحد ہے جو تحقیق تھے برج وغیرہ محتقان یورپ مسلم ہے تو یہ بھی ماجوج میں داخل ہیں۔تو ہم آریہ کی اس تیز ترقی کو اپنی مقدس کتابوں کی صداقت ہی یقین کریں گے۔مگر ہم یقینی رائے قائم نہیں کر سکتے کہ ہندوستانی اور انگریز ایک ہی ہیں ہمارا علم اس تحقیق تک پہنچنے سے ابھی تک قاصر ہے۔قرآن کو نازل ہوئے تیرہ سو برس گزرے اور مکاشفات اور حز قیل نبی کی کتاب کو اور بھی بہت زمانہ گزرا۔مگر اللہ تعالیٰ کی طرف سے جو عالم بالجزئیات والکلیات ہے ان کا ہونا کیسے واضح ے اور جس دن ہم چھوڑ دیں گے کہ وہ آپس میں لڑکٹ مریں۔اور نر سنگا پھونکا جاوے گا پھر ہم ان سب کو اکٹھا کریں گے۔