تصدیق براھین احمدیہ

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 39 of 307

تصدیق براھین احمدیہ — Page 39

تصدیق براہین احمدیہ ۳۹ سبحان اللہ کیا معجزہ ہے إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللهِ وَالْفَتْحُ وَرَأَيْتَ النَّاسَ يَدْخُلُونَ فِي دِينِ اللَّهِ أَفْوَاجًا فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبَّكَ وَاسْتَغْفِرْهُ إِنَّهُ كَانَ تَوَّابًا (النصر: ۲ تا ۴) معرا ہے۔آپ کی تعلیم کچھ کم آیت نبوت ہے؟ جو تمام نیکیوں کا مجموعہ اور تمام برائیوں سے كُنتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ تَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوْفِ وَتَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ وَتُؤْمِنُونَ بِاللَّهِ (آل عمران :) قرآنی اوامر اور نواہی کی کیفیت کا فوٹو ملا حظہ کرنا ہو تو دیکھو۔إِنَّ اللهَ يَأْمُرُ بِالْعَدْلِ وَالْإِحْسَانِ وَايْتَائِ ذِي الْقُرْبَى وَ الْفَحْشَاءِ وَالْمُنْكَرِ وَالْبَغْيِ يَعِظُكُمْ لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُونَ (النحل: ٩١) تکذیب صفحه ۵ مکذب۔قومی حمایت بیکار اور بے جا بحر طویل سے قرآنی حفاظت دشوار۔کیونکہ خود حدیث راوی ہے۔جس قدر فرقے مومنوں کے ہیں سب دوزخ کی آگ میں جلیں گئے۔پھر آخر کہا ہے۔اہل تشیعہ اہل تسنن کا خاکہ اوڑا رہے ہیں“۔مصدق۔کیا آپ کو اپنے آریہ ورت سریشٹوں کے ملک میں اتفاق نظر آیا ہے؟ کیا جن کو آپ پرانی کہتے ہیں۔آریہ ورتی نہیں؟ کیا آپ ان کا اور وہ آپ کا خاکہ نہیں اوڑ اتے ؟ کیا ے جب اللہ کی نصرت آگئی اور فتح حاصل ہو گئی اور لوگوں کو اللہ کے دین میں جوق جوق داخل ہوتے تو نے دیکھ لیا تو ( بس تو تو اپنا کام پورا کر چکا ) اب اللہ کی حمد وستائش کر اور اس سے استغفار کر کیونکہ وہ تو اب ہے۔ہے تم ایک اچھی جماعت ہو لوگوں کے لئے نمونہ کے طور پر نکالے گئے۔تم نیکی کا امر کرتے اور بدی سے روکتے ہواور اللہ پر اعتقادر کھتے ہو۔سے اللہ ام کرتا ہے عدل و احسان کا اور قریبیوں کو دینے کا اور روکتا ہے بے حیائی اور منکر اور بدکاری سے۔تمہیں نصیحت کرتا ہے کہ دھیان کرو۔