تصدیق براھین احمدیہ

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 38 of 307

تصدیق براھین احمدیہ — Page 38

تصدیق براہین احمدیہ ۳۸ حاصل ہوئی ؟ ویدوں کے حامی نے ہمارے دیکھتے دیکھتے وید کی حمایت کا بیڑا اٹھایا مگر اپنی مقدس اور پیاری کتاب کا ترجمہ بھی پورا پورا اقوم کے سامنے نہ رکھ سکا۔ملک اور قوم کی نجات تو ایک خواب و خیال ہے جس کتاب پر نجات کا مدار سمجھا تھا وہ کتاب بھی پبلک کو دکھا نہ سکا !!! حسب دعوئی آریہ صاحبان ویدوں کو اس موجودہ دنیا میں آئے ہوئے دوارب برس کے قریب زمانہ گزرتا ہے۔پر اس کتاب کی نسبت نصرت الہیہ کا یہ حال ہے کہ آریہ ورت میں بھی یہ کتا ہیں پورا رواج نہیں پاسکیں اور اور بلا د کی نسبت دعوی بلا دلیل ہے۔چشم دید حالت سے بڑھ کر ان کی خیالی اشاعت کو کوئی کیوں کر مانے اور کیونکر یقین کرے کہ وید ہی کی بدولت تمام دنیا نے سچے علوم سیکھے اور تو حید ذاتی اور توحید صفاتی اور توحید الوہیت کا پتہ وید ہی سے لگا!! ہم تو اب بھی آریہ ورت میں جین مت والوں کو ان کا سخت مخالف پاتے ہیں پھر اس کامیابی کی جو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو حاصل ہوئی۔اگر نظیر دکھانے سے بجز ہے اور واقعی بجز ہے تو آپ کے وہ افعال جو کامیابی کے باعث ہوئے بے ریب خرق عادت اور معجزہ ہیں۔کون گزرا ہے جس نے ملہم الہی ہونے کا جھوٹا دعوی کیا ہو اور ایک کتاب کو خدا کی بنائی ہوئی کتاب بتایا ہو پھر اپنی قوم اور اپنے ملک پر خاص کر ان عظیم الشان موجودہ سلطنتوں پر جو اپنی جگہ بے نظیر تھیں۔مثلاً ہمارے ہادی (فداہ ابی وامی) کے وقت ایرانی سلطنت جو ایشیا کی بے نظیر اور قریباً گل ایشیا پر حاوی اور دوسری روم کی سلطنت جو قریباً کل یورپ اور آبادافریقہ پر متسلط تھی پوراختیاب ہوا ہوا اور کامیابی جو راستبازی کا معیارتھی حاصل کر چکا ہو۔پنجم۔اگر معجزہ کسی علامت نبوت یا نشان رسالت کا نام ہے جسے قرآنی اصطلاح میں آیت کہتے ہیں تو سینے آیات رسالت محمدیہ اس قدر ہیں اور تھیں کہ صاحب آیات کے آیات دیکھ کر اس قدر لوگ اس کے دین میں داخل ہوئے کہ منکرین کے چھکے چھوٹ گئے اور حضرت نے اپنے کانوں سے سن لیا۔اَلْيَوْمَ يَبِسَ الَّذِينَ كَفَرُوا مِنْ دِينِكُمُ (المائدة: ۴)