تصدیق براھین احمدیہ

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 303 of 307

تصدیق براھین احمدیہ — Page 303

تصدیق براہین احمدیہ امر ثانی یعنی ایک صورت سے دوسری صورت میں آنا اس کے اثبات میں کہا ہے۔وَلَقَدْ عَلِمْتُمُ الَّذِيْنَ اعْتَدَوْا مِنْكُمْ فِي السَّبْتِ فَقُلْنَا لَهُمْ كُونُوا قِرَدَةً خَسِينَ فَجَعَلْنَهَا نَكَالًا لِمَا بَيْنَ يَدَيْهَا وَمَا خَلْفَهَا وَمَوْعِظَةً لِلْمُتَّقِينَ (البقرة: ۲۷،۶۶) اور اس کا ترجمہ کیا ہے۔اور البتہ جان چکے ہو جنہوں نے تم میں سے زیادتی کی ہفتہ کے دن میں تو کہا ہم نے ہو جاؤ بندر پھٹکارے۔پھر ہم نے وہ دہشت رکھی اس شہر کے روبرو والوں کے اور پیچھے والوں کو۔اور نصیحت رکھی ڈروالوں کو“۔قوم عاد بھی بندر بنائی گئی تھی۔ناظرین غور کرو یہ آیت کریمہ تو تناسخ کا ابطال کر رہی ہے۔کیونکہ بظاہر اور بلحاظ تر جمہ مصنف تنقیہ اس آیت سے ثابت ہوتا ہے کہ یہود جیتے جیتے بندر بن گئے تھے۔اور تناسخ ماننے والوں کا اعتقاد یہ ہے کہ جاندار مرکر دوسرے جنم میں ظہور پاتا ہے۔اور انندے لال جی کا یہ اضافہ بھی کہ ” قوم عاد بھی بندر بنائی گئی تھی ، آفرین کے قابل ہے۔جس کا اشارہ بھی قرآن واحادیث میں نہیں۔یہ دیا ہے۔امر ثالث پاپ کرموں کی وجہ سے بار بار سنساروں میں جنم لینا اور اس کا ثبوت وَحَرُم عَلَى قَرْيَةٍ أَهْلَكْنَهَا أَنَّهُمْ لَا يَرْجِعُوْنَ حَتَّى إِذَا فُتِحَتْ يَأْجُوجُ وَمَأْجُوجُ وَهُمْ مِنْ كُلِّ حَدَبٍ يَنْسِلُونَ (الانبياء: ۹۲ تا ۹۷) اور اس آیت کریمہ کا یہ ترجمہ کیا ہے۔اور مقرر ہو رہا ہے ہر بستی پر جس کو ہم نے کھپا دیا کہ وہ نہیں پھریں گے۔یہاں تک کہ