تصدیق براھین احمدیہ — Page 288
تصدیق براہین احمدیہ ۲۸۸ ہو جاتی ہے جن کو اطبا طب میں اور طبعی حکما علوم طبعیات میں بیان کرتے ہیں۔جن لوگوں کے لڑکے بیمار پیدا ہوتے ہیں ان کے علاج و معالجہ وحفظ صحت تبدیل آب و ہوا اور کچھ مدت کے ترک جماع سے تندرست بچوں کا پیدا ہونا۔بگڑی اور خراب گلوں کی اس حالت کا جس سے تکلیف ہونیچر کے اسباب سے درست ہو جانا وغیرہ وغیرہ ہم پر ظاہر کرتا ہے کہ یا تو ارواح انہیں عناصر کا لطیف جو ہر ہیں یا ان عناصر سے ارواح کا تعلق ایسے مختلف اور اقسام اسباب سے ہے جن میں بعض خاص حالتوں میں ہم اعمال کو داخل کر سکتے ہیں مگر یہ نہیں کہتے کہ پور بلے جنم کے اعمال ہوں کیونکہ اس دعویٰ کی دلیل کوئی نہیں اور دعوی بے دلیل عقلا کا کام نہیں۔پندرہواں جواب۔پہلے جنم کے اعمال ہرگز ہرگز اس تفرقہ کا باعث نہیں جس تفرقہ کو دیکھ کر تناسخ کے ماننے والوں نے تناسخ پر اعتقاد کیا۔کیونکہ ہم قدرتی نظارہ میں دیکھتے ہیں۔تمام اشیا انسانی آرام اور راحت کے سامان ، روشنی، ہوا، پانی ہٹی ، برق ، نباتات، حیوانات سب کچھ اس کے کام میں لگ رہا ہے مگر یہ پتلا ان اشیا میں سے کسی کے مصرف کا نہیں۔تو پھر کیا یہ عجوبہ قدرت بالکل لغو اور اتنی بڑی مخلوق پر حکمران محض نکہا ہے ؟ ہر گز نہیں۔بلکہ جیسے ملہمین کو بذریعہ الہام اور سلیم الفطرتوں کو بوساطت فطرت معلوم ہوا ہے کہ یہ لطیفہ عبادت الہیہ کے واسطے پیدا ہوا مگر ظاہر ہے جب تک انسان کے پاس یہ چیزیں موجود نہ ہوں انسان کچھ بھی نہیں کر سکتا۔پس ثابت ہوا یہ تمام سامان انسان کو عبادت کے لئے دیئے گئے ہیں۔اور یہ کل اسباب مقصد عبادت کے آلات اور متممات ہیں۔یہ مضمون قرآن میں یوں ادا ہوا۔ايُّهَا النَّاسُ اعْبُدُوا رَبَّكُمُ الَّذِي خَلَقَكُمْ وَالَّذِينَ مِنْ قَبْلِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ الَّذِي جَعَلَ لَكُمُ الْأَرْضَ فِرَاشًا وَ السَّمَاءَ بِنَا وَأَنْزَلَ مِنَ السَّمَاءِ مَاءً فَأَخْرَجَ بِهِ مِنَ الثَّمَرَاتِ رِزْقًا لَكُمْ ۚ فَلَا تَجْعَلُوْا لِلَّهِ أَنْدَادًا (البقرة: ۲۳،۲۲) لے اولوگو! فرمانبردار بنے رہو اپنے اس رب کے جس نے تم کو اور تم سے پہلوں کو بنایا۔اور فرمانبرداری کا یہ فائدہ ہوگا کہ تم دکھوں سے بچے رہو گے اسی رب نے زمین کو تمہارے لئے فراش (آرامگاہ اور گول) اور آسمان کو بناء بنایا۔اور بادلوں سے پانی اتارا۔پھر نکالے اس سے کئی قسم کے پھل رزق تمہارے لئے۔پس خبر دار اللہ کاکسی کو کسی امر میں شریک نہ بنا یو۔