تصدیق براھین احمدیہ — Page 271
تصدیق براہین احمدیہ مصدق منشی صاحب اور کس شخص پر الزام لگائیے کس آریہ کی شکایت کیجئیے۔آپ ہی کا کلام آپ کی تکذیب میں آپ کے اخلاق کا عمدہ نمونہ ہے جو آپ کے رد کو کافی دلیل ہے کیونکہ آپ ہی مدعی ہیں علمی طور پر کہاں تک آپ اپنے اصل ہفتم کے تابع ہیں ”سب سے پریتی پور بک دھرم انسار میتا یوگ برتنا چاہیے۔ہاں دھرم انسار کا لفظ آپ کے بچاؤ کی اچھی سپر ہے۔غور کرو اور اپنے اخلاق کی خوبی دیکھو۔تکذیب صفحہ نمبر ۳ بسا پنڈت و مولوی پادری بنا حق شماتت شده مفتری اللہ تعالیٰ آپ کو فہم عطا کرے آپ نے کن ہاتھوں سے یہ سطر لکھ ماری ہے جو تکذیب صفحہ نمبر ۳۶ میں ہے۔” خدائے محمد یاں بے علم نافہم ، مکار، دھوکہ باز، فریبی ، حیلہ پرداز ہے۔ہمارا خدا کون ہے۔وہی جس کا نام الرحمن الرحیم ہے رب العالمین اور مالک یوم الدین ہے وہی القدوس السلام المومن المهيمن الخالق الرزاق العليم الحكيم ذو الجلال و الاکرام وہی جس نے آسمان اور سورج اور چاند اور ہزاروں ہزار گرے اور سب کچھ بنایا۔منشی صاحب آپ کے اخلاق اور آپ کی محبت بھری گفتگو کا فیصلہ آپ کی کانشنس پر نہیں چھوڑ سکتا۔آپ اپنے اور کسی آریہ سے ہی پوچھ لیں یہ تو آپ کے جن کو ریغا مری کا دعویٰ ہے برتاؤ کا نمونہ تھا والا جو کچھ میں نے آریہ صاحبان کا سلوک اپنے ساتھ دیکھا اس کی شہادت دوں تو منصف سننے والے کے رونگٹے کھڑے ہو جاویں۔مگر میں اشْكُوْابَتِي وَحُزْنِی اِلَى اللهِ (یوسف:۸۷) اپنی پریشانی اور دکھ کو صرف اللہ ہی کے آگے بیان کرتا ہوں اور کہتا ہوں۔اللہ تعالیٰ آپ ہی میرا اور میرے عیال کا حافظ و ناصر ہو۔اور ہماری حفاظت میں صرف اپنے رحم کو کام میں لاوے۔آمین۔تکذیب صفحہ نمبر ۹۹ نمونہ کے طور پر کچھ اختلاف دکھاتا ہوں“۔