تصدیق براھین احمدیہ

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 251 of 307

تصدیق براھین احمدیہ — Page 251

تصدیق براہین احمدیہ ۲۵۱ چوتھی ضرورت اللہ تعالیٰ کے پیارے بندے دنیا میں آئے اور انہوں نے الہی الہام سے لوگوں کو بت پرستی سے روکا مگر آخر کا رلوگوں کی سابقہ بت پرستی ہادیوں کی حجت کے ساتھ ایسی ملی کہ ہادی ہی معبود بنائے گئے۔دیکھو حالات حضرت سیدنا مسیح علیہ السلام اور رامچند رجی اور سری کرشن جی کے مگر ہادی اسلام نے اس دعوت توحید کو اس طرح پورا کیا کہ اپنی عبودیت کو الہی تو حید کا لازمی جزو قرار دیا اور کھول کھول سنایا۔قُلْ إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ مِثْلُكُمْ يُوحَى إِلَى أَنَّمَا إِلَهُكُمْ إِلَهُ وَاحِدٌ فَاسْتَقِيمُوا إِلَيْهِ وَاسْتَغْفِرُوهُ وَوَيْلٌ لِلْمُشْرِكِينَ (حم السجدة: ٧) پانچویں ضرورت حضرات انبیاء اور رسولوں ( صَلَوَاتُ اللهِ عَلَيْهِمُ وَ سَلَامُهُ ) کی وساطت اور ان کے جان نثار پیرؤں کی کوشش سے صداقتیں اور راستبازیاں دنیا میں پھیلتی رہیں۔اور لوگوں کی استعداد اور ترقی کے موافق مختلف ملکوں میں مختلف وقتوں پر اللہ تعالیٰ نے صداقتوں کے لانے والے راستبازیوں کے پھیلانے والے پیدا کئے۔مگر ہر ایک ہادی نے جہاں وہ روحانی قوانین اور ضروری جسمانی قاعدے الہی الہام سے سکھائے جو انسانی نوع کے لئے مشترک النفع تھے وہاں ہر ایک نبی نے اپنی اپنی قوم کو کچھ قواعد وضوابط مختص الزمان اور مختص المقام بھی تعلیم کئے۔علاوہ بریں ترقی یافتہ قوم جس کو کبھی الہی الہام نصیب ہوا۔آخر وہ الہی نافرمانیوں کے لے کہہ دے ( میں تمام دنیوی معاملات میں) تم سا ایک آدمی ہوں ( تم میں مجھ میں فرق یہ ہے ) میری طرف وحی ہوتی ہے کہ تمہارا معبود ایک ہی ہے۔اس کے احکام کی بجا آوری میں پکے ہو جاؤ۔اور ہر قسم کی لغزش کی معافی اسی سے مانگو۔مشرکین کے لئے ہلاکت ہے۔