تصدیق براھین احمدیہ

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 250 of 307

تصدیق براھین احمدیہ — Page 250

تصدیق براہین احمد به ۲۵۰ عیسائی تو ایسی حالت میں جا پڑے کہ اپنی ساری لعنتوں ملامتوں کے بدلہ میں حضرت سیدنا مسیح علیہ الصلوۃ والسلام کو معاذ اللہ ملعون بنایا۔(دیکھونامہ گلتیاں ۳ باب۱۳) اور بعض نے معہ بعض آریہ ورتی سادھوں کے رہبانیت اختیار کی۔آریہ جو گھبرائے اور بھولے تو تناسخ کے قائل ہو کر ابدی نجات کے ہی منکر ہو بیٹھے۔اور بعض آریہ ورتیوں نے تو اپنی نجات کے واسطے باری تعالیٰ کوسو را ور کچھ اور کچھ تک اوتار لینے والا مان لیا۔ایسے لوگوں کے واسطے ضرور تھا کہ ایک زبر دست ملہم والہام آوے جو ان لوگوں کو ان عظیم الشان غلطیوں سے بچاوے یا آگاہ تو کر دے اور وہ ہمارا ہادی اور ہمارا قرآن تھا۔جس نے ان بطلانوں کا ابطال فرمایا غرض ایسی ضرورت کی نسبت فرمایا۔إِنَّ هَذَا الْقُرْآنَ يَقُصُّ عَلَى بَنِي إِسْرَاءِ يْلَ اَكْثَرَ الَّذِى هُمْ فِيهِ يَخْتَلِفُونَ (النمل: ۷۷) وَمَا أَنْزَلْنَا عَلَيْكَ الْكِتَبَ إِلَّا لِتُبَيِّنَ لَهُمُ الَّذِي اخْتَلَفُوْا فِيْهِ وَهُدًى وَرَحْمَةً لِقَوْمٍ يُؤْمِنُونَ (النحل: ۶۵) إِنَّهُ لَقَولُ فَصْلٌ وَمَا هُوَ بِالْهَزْلِ (الطارق : ۱۵،۱۴) آریوں سے جس قدر اختلاف ہوا ہم نے قرآن کریم کے ذریعہ اس کا فیصل قول لکھ دیا ہے۔باقی یہود تو ایسے ذلیل ہورہے ہیں کہ سر دست ان کے واسطے قلم اٹھانے کی ضرورت نہیں اور عیسائیوں کے واسطے بقدر ضرورت اہل اسلام نے ہر زمانہ میں اتمام حجت کر دیا ہے۔جن میں خاکسار نے بھی چار مجلد کی کتاب جس کے دو مجلد شائع ہو چکے ہیں۔اور باقی بھی انشاء اللہ شائع ہونے والے ہیں لکھ دی اور رسالہ ابطال الوہیت مسیح غالبا ان دنوں شائع ہو جائے گا۔اس لئے یہاں ہر ایک مسئلہ پر بحث نہیں کرتے۔لے بے ریب یہ قرآن بنی اسرائیل پر اکثر وہی باتیں ظاہر کرتا ہے جس میں وہ اختلاف مچارہے ہیں۔ے ہم نے قرآن تو صرف اس لئے تجھ پر اتارا ہے کہ جن باتوں میں انہوں نے اختلاف کر رکھا ہے اسے تو ظاہر کر دے اور یہ قرآن ہدایت و رحمت ہے ایمان داروں کے لئے۔سے بے ریب یہ قرآن ایک فیصلہ کی بات ہے۔اور یہ قرآن کو ئی ہنس اور تمسخر نہیں۔