تصدیق براھین احمدیہ

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 188 of 307

تصدیق براھین احمدیہ — Page 188

تصدیق براہین احمدیہ ۱۸۸ زمانہ سے بہت عرصہ پہلے جب اس کا بالائی حصہ کثیف ہونا شروع ہوا تھا ایک دن اس ہماری آرام گاہ پر وہ گزرا تھا کہ اس زمین کی بالائی نہایت پتلی سطح کے نیچے اس مادہ کا آتشین سمند ر موجیں مارتا تھا اور اس کی بالائی باریک سطح کو تو ڑتوڑ کے بڑے راکس اور بڑے بڑے حجرے قطعات باہر نکلتے تھے اور پہاڑوں کا سلسلہ پیدا ہوتا جاتا تھا اور ظاہر ہے کہ اس وقت بڑے بڑے زلزلے اور بھونچال ہوتے تھے۔جب بڑے بڑے پہاڑ پیدا ہو گئے۔اور زمین کا بالائی حصہ زیادہ موٹا ہو گیا پھر تیسرا اور چوتھا دن یا تیسرا اور چوتھا وقت اس کرہ ارضی پر وہ آیا کہ نباتات، جمادات، پھل، پھول وغیرہ اشیاء انسانی آرام اور آسائش کے سامان مہیا ہوئے۔ایک دن ان اشیا کی پیدائش کا اور دوسرا دن ان اشیا کی ترتیب کا۔غرض دو دن پہلے اور دو دن یہ کل چار روز زمین کی درستی کے ہوئے اسی طرح زمین کی بالائی فضا اور زمین کی سقف اور زمین کی بناء آسمان کو اللہ تعالیٰ نے دو روز مین بنایا اور ان میں امر الہی کی وحی ہوئی اور وہ وقت آ گیا کہ انسان زمین پر آباد ہوں کیونکہ جیسے قرآن کریم نے فرمایا ہے سَوَاءٌ لِلسَّابِلِينَ (ختم السجدة: 1) انسان کی تمام ضرورتیں اور اس کے لئے سب مایحتاج پورا ہو گیا۔یادداشت اس تکذیب براہین سے غالباً پہلے کا ذکر ہے میرے ایک پیارے عزیز نے مجھ سے اسی آیت پر سوال کیا کہ اللہ تعالیٰ کو قرآن میں القادِرُ یعنی قادر مطلق کہا ہے اور وہ تمام زمین اور آسمان کو ایک آن میں پیدا کر سکتا ہے کیونکر مان لیا جاوے آسمان و زمین کو اس نے چھ دن میں بنایا ہو۔اس وقت ایک جوار کا کھیت ہمارے سامنے لہلہا رہا تھا۔میں نے تھوڑی دیر سکوت کر کے پوچھا۔اس کھیت کا دانہ کب تک تیار ہو کر کھانے کے قابل ہوگا۔اس عزیز نے جواب دیا کئی مہینے کے بعد پک کر کھانے قابل ہوگا۔تب میں نے کہا اس کے دانہ کو کون بناوے گا ؟ اس نے جواب دیا وہی جسے القادِرُ قادر مطلق سرب شکتی مان جگد یشر کہتے ہیں میں نے کہا وہ ایک