تصدیق براھین احمدیہ

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 169 of 307

تصدیق براھین احمدیہ — Page 169

تصدیق براہین احمدیہ ۱۶۹ ہے ایسی وحدت و اتحاد کے باعث ان کے ہاتھ پر بیعت اور اقراراللہ تعالیٰ کے ہاتھ پر بیعت اور اسی سے اقرار ہوتا ہے اور اسی اتحاد کا بیان آیات ذیل میں ہے۔إِنَّ الَّذِينَ يُبَايِعُونَكَ إِنَّمَا يُبَايِعُونَ اللَّهَ يَدُ اللَّهِ فَوْقَ أَيْدِيهِمْ (الفتح !!) مَنْ يُطِعِ الرَّسُوْلَ فَقَدْ أَطَاعَ اللَّهَ (النساء :) وَمَا رَمَيْتَ إِذْ رَمَيْتَ وَلَكِنَّ اللَّهَ رَلَى (الأنفال: ۱۸) وغیرہ آیات کریمہ میں ہے والا وہ تو بشر ہوتے ہیں اور اپنی بشریت اور عجز اور فقر کو إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ مِثْلُكُمُ (الكهف : - وَإِنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ وَمَا أَدْرِى ١١١) مَا يُفْعَلُ بِى وَلَا بِكُمْ (الاحقاف:١٠) لَا أَقُولُ لَكُمْ عِنْدِي خَزَابِنُ اللَّهِ وَلَا اَعْلَمُ الْغَيْبَ (الانعام: ۵۱) فرما کر ثابت کرتے ہیں۔اللهم اهدنا الصراط المستقيم صراط الذین انعمت علیھم۔باری تعالیٰ کی گرامی اور مقدس ذات پاک سے ان کی ذات کو دنو اور تقرب ہوتا ہے اور ان کی کمان اللہ تعالیٰ کی کمان سے بالکل وحدت پیدا کرتی ہے۔اسی عمدہ مضمون کو قرآن کریم نے اس سورہ والنجم میں بائیں کلمات فرمایا ہے۔ثُمَّ دَنَا فَتَدَلَّى فَكَانَ قَابَ قَوْسَيْنِ أَوْ أَدْنى (النجم: ١٠٠٩) اب حسب بیان سابق ضرور تھا کہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ تقرب اور اس کی بارگاہِ معلی میں عبودیت تامہ کے ثبوت کے بعد روح حق اور روح القدس کا فیضان ہوتا اس لئے جناب رسالت مآب کی اعلیٰ درجہ کی عبودیت اور فرمانبرداری اور محب اللہ اور بغض فی اللہ کے نتیجہ اور فیضان کا بیان ہوتا ہے۔لے یقیناً جولوگ تجھ سے ہاتھ ملاتے ہیں وہ اللہ سے ملاتے ہیں اللہ کا ہاتھ ان کے ہاتھوں کے اوپر ہے۔ہے اور جس نے اس رسول کی اطاعت کی اس نے اللہ کی اطاعت کی۔ے اور تو نے نہ پھینکا جب پھینکا لیکن اللہ نے پھینکا۔ے پھر نزدیک ہوا اور پاس کھڑا ہوا پس دو کمانوں کا ایک قاب یا اس سے بھی قریب تر ہو گیا۔