تصدیق براھین احمدیہ

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 118 of 307

تصدیق براھین احمدیہ — Page 118

تصدیق براہین احمدیہ ۱۱۸ أَزَلَّ اَى اِسْتَزَلَّ آدم و حوا او دعاهما الى الزلة و هي الخطيئة۔(كتاب التأويل، تفسیر خازن تفسير سورة البقرة زير آيت فازلهما الشيطان ) غرض آدم علیہ السلام اس ملک سے چل دیئے اور کسی اور زمین میں جا کر آباد ہوئے۔توریت شریف میں لکھا ہے ” خداوند خدا نے آدم علیہ السلام کو لے کے باغ عدن میں رکھا کہ اس کی باغبانی اور نگہبانی کرئے ( پیدائش ۲ باب ۱۵) اور پیدائش ۳ باب ۲۴ آیت میں ہے اس نے آدم کو نکال دیا اور باغ عدن کے پورب کی طرف کرو بیوں کو جو چمکتی تلوار کے ساتھ چاروں طرف پھرتے تھے مقرر کیا تو غالباً یہ وہ مکان تھے جہاں قائن جا کر آباد ہوا۔سو قائن خداوند کے حضور سے نکل گیا اور عدن کے پورب کی طرف نود کی سرزمین میں جا رہا۔( پیدائش ، باب۔۱۲) اور یہ بھی فرمایا کہ ہم اس واسطے تم کو نکالتے ہیں کہ تم لوگوں میں باہمی عداوت ہے۔اور باہمی عداوت کا یہی نتیجہ ہوتا ہے کہ آخر کچھ قوموں کو نکلنا پڑتا ہے۔سوچو آریہ ہند میں کس طرح آئے مقام تامل اور غور ہے۔اب بھی اگر نا عاقبت اندیشوں کے باعث محرم دوسہرہ وغیرہ کے فساد ہوتے رہے تو بہت ساروں کو حکم ہوگا پورٹ بلیر چلے جاؤ اور یوں مجبوراً وَقُلْنَا اهْبِطُوا بَعْضُكُمْ لِبَعْضٍ عَدُوٌّ وَلَكُمْ فِي الْأَرْضِ (پورٹ بلیر) مُسْتَقَرٌّ وَ مَتَاعٌ إِلى حِنين (البقرۃ: ۳۷) کی تعمیل کرنی پڑے گی۔مکذب۔عام محمدیوں کا اعتقاد ہے کہ خدا سے خیر اور شیطان سے شر آفریدہ ہے نمبر صفحہ ۲۵ مصدق۔ہرگز یہ اعتقاد محمدیوں کا نہیں اور کہیں یہ تفریق قرآن کریم میں نہیں لکھی اور نہ کسی حدیث صحیح میں آئی ہے۔سورہ مائدہ کی آیت شریفہ إِنَّمَا يُرِيدُ الشَّيْطَنُ (المائدة: ۹۲) سے اتنا نکلتا ہے کہ شیطان ایسا ارادہ کرتا ہے مگر اس سے یہ کیسے نکلا کہ وہ خالق شر ہے؟ اور سورہ یس کی آیت وَلَقَدْ اَضَلَّ (يس: ۶۳) سے بھی خلق ثابت نہیں ہوتا۔غور کرو سورۃ ابراھیم۔لے ہم نے کہا چلے جاؤ تم آپس میں ایک دوسرے کے دشمن ہو اور تمہیں ایک وقت تک زمین میں ٹھہر نا اور برتاؤ کرنا ہے۔