تصدیق براھین احمدیہ

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 100 of 307

تصدیق براھین احمدیہ — Page 100

تصدیق براہین احمدیہ مخاطب وہی سائل ہیں جن کو بہت ادلہ سے ثابت کر دیا گیا تھا کہ قرآن کریم خدا کا کلام ہے۔روح کی نسبت یہود کا سوال ہے یا عیسائیوں یا دونوں کا یا مان لیتے ہیں کسی ایسے دیا نندیوں کے ہم خیال کا سوال ہے جو انسانی روح کے غیر مخلوق ، قدیم ، انادی ہونے کا معتقد تھا کسی کا سوال ہو کسی طرح کا سوال ہوا ایسا وسیع جواب قرآن کریم نے دیا ہے کہ سب کو حاوی ہے۔اور جواب دہندہ کی بے علمی یا قلت علم کا یہاں ذکر نہیں بلکہ مخاطبین کی بے علمی کا ذکر ہے جو باوجود دلائل واضح اور حجت ہائے قاطع کے سر تسلیم جھکانا پسند نہ کرتے تھے۔سید نا حضرت آدم علیہ الصلوۃ والسلام اور آپ کے دشمن اور عد ومبین شیطان لعین کا قصہ اور اس قصہ پر آریہ بلکہ دیا نندی پنتھ کے اعتراضات مکذب براہین نے آدم کے قصہ کو کچھ قرآن سے اور کچھ کہیں اندر من مراد آبادی کی تصانیف سے نقل کر کے اسلام پر اعتراضات ذیل بیان کئے ہیں۔دیکھو تکذیب صفحہ نمبر ۳۲۔دیکھو تکذیب صفحہ نمبر ۳۲ پہلا اعتراض محمد یوں پر خدائے محمد یاں بے علم اور نافہم اور مکار اور دھوکہ باز اور فریبی بلکہ حیلہ پرداز ہے۔کیونکہ اول۔فرشتوں سے آدم کے پیدا کرنے میں مشورہ لینا صلاح پوچھنا۔ضرور بے علمی کا مثبت ہے اور جو اپنی عقل نہیں رکھتا اور لوگوں کی صلاح برتا ہے وہ کسی طرح خدائی کے لائق نہیں۔دوم۔فرشتوں نے معقول اور فاضلانہ جواب دیا۔آدم کے چال چلن اور برائیوں سے فرشتوں نے خدا کو آگاہ کیا۔مگر اس نے ہٹ کی۔اس واسطے نافہم ہے۔کیونکہ وہی ظہور پذیر ہوا جو فرشتوں نے کہا تھا۔سوم۔فرشتوں سے مکر کیا۔جب فرشتوں نے خدا کو شرمندہ کیا اور کہا ہم تیری حمد اور تقدیس کرتے ہیں۔کیا خون اور فساد کرنے والے آدم کو تو باستثنائے ہمارے اپنا نا ئب کرے گا۔