ترجمہ تفسیر صغیر کے بےمثال معنوی، لغوی اور ادبی کمالات — Page 18
جالندھری " بے شک جو لوگ کافر ہو چکے برابر ہے ان کو تو ڈرائے یا نہ ڈرائے وہ ایمان نہ لائیں گے۔(مولانا محمود حسن صاحب شیخ الہند) " جن لوگوں نے ان باتوں کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا اُن کے لیے کیساں ہے، خواہ تم اُنھیں خبر دار کر دیا نہ کرو بہر حال وہ ماننے والے نہیں ہیں۔(مولانا سید ابو الاعلیٰ صاحب مودودی بانی جماعت اسلامی) - دوسری مثال اللہ تعالی کا حکم ہے۔لَا تَسْجُدُ وَاللشَّمْسِ وَلا لِلْقَمَرِ واسْجُدُوا لِلَّهِ الَّذِي خَلَقَهُنَّ إِنْ كُنْتُمْ إِيَّاهُ تَعْبُدُونَ ، رحم السجدہ آیت (۳۸) نہ سورج کو سجدہ کرو نہ چاند کو بلکہ رفت اللہ کو جس نے ان دونوں کو پیدا کیا ہے۔سجدہ کرو اگر تم پکے موحد ہو۔اس قرآنی وضاحت کی روشنی میں تغییر صغیر میں دَإِذْ قُلْنَا لِلْمَلائِكَةِ اسْجُدُ والأَدَمَ فَسَجَدُوا إِلَّا إِبليس البقرہ آیت ۳۵) کا ترجمہ یہ کیا گیا ہے۔" اور راس وقت کو بھی یاد کرو) جب ہم نے فرشتوں سے کہا کہ آدم کی فرمانبرداری کرو۔پس انہوں نے تو فرمانبرداری کی مگر ابلیس نے نہ کی۔عربی زبان میں سجدہ کے معنے ظاہری سجدہ کرنے کے علاوہ فرمانبرداری کے بھی ہوتے ہیں را قرب ) پس جناب الٹی کی طرف سے فرشتوں کو آدم کے لیے ظاہری سجدہ کا نہیں اطاعت ہی کا حکم دیا جا سکتا تھا۔ر دوسرے تراجم : اور یاد کرد جب ہم نے فرشتوں کو حکم دیا کہ آدم کو سجدہ کروٹ (مولانا احمد رضا خان صاحب بریلوی "امام المسنت) -