ترجمہ تفسیر صغیر کے بےمثال معنوی، لغوی اور ادبی کمالات — Page 12
اپنی طویل عمر میں جاری رکھیں ان کا اللہ انہیں صلہ دے علمی حیثیت سے قرآنی حقائق و معارف کی جو تشریح ، تبیین و تر جمانی وہ کر گئے ہیں اس کا بھی ایک بلند و ممتاز مرتبہ ر صدق جدید ۱۸ نومبر ۱۹۶۵ء ہے" تفسیر صغیر ایک بے مثال علمی و دینی شاہر کار اس تعلق میں حضور پر نور کی آخری معرکة الآراء تالیف تفسیر صغیر ایک لاجواب اور بے مثال علمی و دینی شاہکار ہے۔یہ تفسیر پہلی بار دسمبر و اد میں شائع ہوئی اور اب تک اس کے چار مینتھو اور دو نہایت اعلیٰ درجہ کے عکسی ایڈیشن چھپ چکے ہیں۔اور خدا کے فضل سے قبولیت عامہ کی سند حاصل کر چکے ہیں۔اخبار امروز لاہور نے اپنی 19 مئی ۱۹۶۶ ہ کی اشاعت میں اس پر یہ تبصرہ لکھا:۔یہ تفسیر احمدیہ جماعت کے پیشوا الحاج مرزا بشرالدین محمود مرحوم کی کا وش فکر کا نتیجہ ہے۔قرآن کے عربی متن کے اردو ترجمے کیساتھ کئی مقامات کی تشریح کے لیے حواشی اور تفسیری نوٹ دیئے گئے ہیں۔ترجمہے اور حواشی کی زبان نہایت سادہ اور آسان فہم ہے۔تفسیر صغیر حسن کتابت اور حسن طلبات کا مرقع ہے " رسالہ سیارہ ڈائجسٹ (جلد دوم) نے قرآن مجید کے اردو تراجم و تفاسیر نه و مطابق فتح ۱۳۳۶ هش رجب ۱۳۷۷هـ )