تاریخ احمدیت (جلد 28) — Page ii
عرض ناشر اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور اس کی دی ہوئی توفیق سے تاریخ احمدیت کی جلد نمبر ۲۸ ہدیہ قارئین کی جارہی ہے۔یہ جلد ۱۹۷۲ ء کے حالات و واقعات پر مشتمل ہے۔اس کے مطالعہ سے جہاں اس سال ہونے والے اہم جماعتی واقعات سے آگاہی ہوتی ہے وہاں اس سال وفات پا جانے والے بزرگان و جماعتی خدمتگاروں کے حالات بھی معلوم ہوتے ہیں۔کی نگرانی میں بڑی محنت اور شوق کے ساتھ اس جلد کی تیاری میں معاونت فرمائی ہے اللہ تعالیٰ ان کی کا وشوں کو قبول فرمائے اور بہترین جزا سے نوازے۔آمین۔سلسلہ احمدیہ کی تاریخ اور اس کے مطالعہ کے حوالہ سے حضرت مصلح موعود کا یہ ارشاد ہر احمدی کے پیش نظر رہنا چاہیے۔سلسلہ کی تاریخ سے واقفیت رکھنا ہر احمدی کے لئے ضروری ہے۔احباب کو چاہیے کہ اس کا مطالعہ کریں اور اس کی اشاعت میں حصہ لیں۔“ اللہ تعالیٰ ہر احمدی کو اس ارشاد کی تعمیل کی توفیق دے اور اس کا مطالعہ قارئین کے دلوں میں خلافت احمدیہ اور نظام جماعت کی اطاعت و محبت کا جذ بہ موجزن کرنے کا موجب بنائے۔آمین