تاریخ احمدیت (جلد 28) — Page 56
تاریخ احمدیت۔جلد 28 56 سال 1972ء اس کے بعد بجٹ صدر انجمن احمد یہ پاکستان کی سب کمیٹی کی رپورٹ پر تفصیلی بحث ہوئی۔بعد ازاں نمائندگان نے متفقہ طور پر اس کے منظور کئے جانے کی سفارش حضور کی خدمت میں پیش کی جسے حضور نے بھی منظور فرمالیا۔یہ بجٹ چون لاکھ چھبیس ہزار پندرہ روپے پر مشتمل تھا۔45 دوسرے دن کا دوسرا اجلاس اس اجلاس میں تحریک جدید اور وقف جدید کی سب کمیٹی کی سفارشات زیر بحث آئیں اور سید نا حضرت خلیفہ اسیح الثالث نے ان کے میزانیوں کی منظوری عطا فرمائی جس کی تفصیل یہ ہے۔۱- میزانیہ آمد و خرج تحریک جدید ۷۳ - ۱۹۷۲ ء پچپن لاکھ پچانوے ہزار ایک سو پچانوے۔۲۔میزانیہ آمد و خرج وقف جدید ۷۳ - ۱۹۷۲ء دولاکھ پینسٹھ ہزار۔اس کا رروائی کے بعد نظارت اصلاح وارشاد و امور عامہ کی سب کمیٹی کی رپورٹ پیش ہوئی جس پر حضور نے اہم فیصلے فرمائے۔حضور نے سب کمیٹی کی تجاویز پر تبصرہ کرتے ہوئے ارشاد فرمایا بدخواہشات، بد عادات، بد خیالات اور بد رسوم ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتی ہیں اور ان سے بچنے کا طریق یہ ہے کہ صراط مستقیم اختیار کیا جائے۔بدر سوم کا اصل منبع تضاد ہے اور تضاد کے خلاف ہم عقلی اور اسلامی دونوں لحاظ سے اقدام کر سکتے ہیں۔جماعت کو بدرسوم کے اثرات سے محفوظ رہنا چاہیے۔خدا تعالیٰ نے توفیق دی تو میں جماعت کے سامنے اس تعلق میں تفصیلی پروگرام رکھوں گا۔ایک تجویز جو نظارت امور عامہ کے ساتھ تعلق رکھتی تھی یہ تھی کہ ربوہ ایک بین الاقوامی مرکز اسلام ہے اس کی خوبصورتی اور صفائی کو خاص امتیاز حاصل ہونا چاہیے۔اس سلسلہ میں جماعتی سطح پر کوئی منصوبہ تیار کیا جائے اور پہلے مرحلہ میں بڑی بڑی سڑکیں پختہ کی جائیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ سب کمیٹی کے علم میں یہ بات لائی گئی ہے کہ ربوہ میں حضور کی راہنمائی میں یہ کام شروع ہو چکا ہے اور مجلس صحت کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جور بوہ کو خوبصورت اور صاف ستھرا بنانے کے لئے کوشاں ہے۔سب کمیٹی کی رائے ہے کہ (۱) حضور اگر مناسب فرما ئیں تو ایک ڈویلپمنٹ کمیٹی کا تقررفرما ئیں جو حضور کی راہنمائی میں کام کرے۔(۲) جلسہ سالانہ پر آنے والے ہر بالغ احمدی فرد سے ایک روپیہ اس مد میں وصول کیا جائے۔(۳) مخیر لوگوں کو اس کام میں حصہ لینے کی تحریک کی جائے۔(۴) ربوہ میں زمین فروخت کرنے والے منافع میں سے ایک حصہ اس مد میں ادا کریں۔حضور نے فرمایا کہ جس رنگ میں یہ تجویز پیش ہوئی ہے اور اس کے متعلق سفارشات کی گئی ہیں