تاریخ احمدیت (جلد 28)

by Other Authors

Page 45 of 497

تاریخ احمدیت (جلد 28) — Page 45

تاریخ احمدیت۔جلد 28 45 سال 1972ء بنائیں تا کہ وہ ہر وقت آپ کا ساتھ دے۔اساتذہ سے صرف آپ نے عقلی اور علمی دلائل سیکھنے ہیں لیکن خدا تعالیٰ سے روحانی اور معجزانہ رنگ میں علم اللہ نی حاصل کرنا ہے اور وہ صرف اسی کے سامنے گڑ گڑانے سے حاصل ہوگا۔“ بعد ازاں حضور نے پرسوز دعا کرائی۔جامعہ احمدیہ کی عمارت کے سامنے ایک دعوت کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں حضور مع دوسرے مہمانان کرام و طلباء و اساتذہ جامعہ کے ساتھ رونق افروز ہوئے۔35 مسجد اقصیٰ ربوہ کی پرشکوہ عمارت کا شاندار افتتاح مرکز احمدیت ربوہ کی تاریخ میں ۳۱ مارچ ۱۹۷۲ ء کا جمعہ ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے کیونکہ اس مبارک دن مسجد اقصیٰ کی پرشکوہ اور وسیع و عریض عمارت کا افتتاح ہوا۔جس میں اہل ربوہ کے علاوہ طول وعرض سے احمدی جماعتوں کے نمائندگان مجلس مشاورت اور دیگر زائرین نے بھی شمولیت کی سعادت حاصل کی۔زوال آفتاب کے بعد جب نماز جمعہ کی پہلی اذان ہوئی تو اس کے ساتھ ہی مسجد اقصیٰ کے دروازے نمازیوں کے لئے کھول دیئے گئے اور احباب جوق در جوق مسجد میں داخل ہونے لگے۔دیکھتے ہی دیکھتے مین ہال کے بعد صحن بھی نمازیوں سے پر ہونے لگا۔مسجد کی وسیع گیلری خواتین کے لئے مخصوص تھی مگر احمدی خواتین غیر معمولی طور پر اتنی کثرت کے ساتھ نماز جمعہ میں شامل ہوئیں کہ مستورات کے لئے جگہ ناکافی ثابت ہوئی۔ٹھیک ایک بجے حضور بذریعہ کار تشریف لائے۔ارکان استقبالیہ کمیٹی نے مسجد کی محراب کے باہر ڈیوڑھی (Porch) میں حضور کا پر تپاک خیر مقدم کیا۔استقبال کرنے والوں میں یہ اصحاب شامل تھے۔حضرت مولوی محمد الدین صاحب صدر صدر انجمن احمدیہ پاکستان۔صاحبزادہ مرزا منصور احمد صاحب ناظر اعلی۔صاحبزادہ مرزا مبارک احمد صاحب وکیل اعلیٰ تحریک جدید وصدر مجلس انصار اللہ۔صاحبزادہ ڈاکٹر مرزا منور احمد صاحب۔(حضرت) صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب۔سید داؤ د احمد صاحب۔شیخ محمد احمد صاحب مظہر ایڈووکیٹ صدر انجمن وقف جدید۔الحاج مرزا عبدالحق صاحب امیر جماعتہائے احمد یہ صوبہ پنجاب۔چوہدری حمید اللہ صاحب صدر مجلس خدام الاحمدیہ مرکز چوہدری انور حسین صاحب امیر ضلع شیخو پورہ۔خواجہ محمد امین صاحب امیر ضلع سیالکوٹ۔مولانا ابوالعطاء صاحب۔مولانا عبدالمالک خان صاحب۔مولوی محمد عرفان صاحب امیر جماعتہائے احمد یہ