تاریخ احمدیت (جلد 28) — Page 437
تاریخ احمدیت۔جلد 28 437 سال 1972ء ایک پاکستانی مسلمان نے خاکسار کو روٹرڈم میں اپنے گھر بلایا تا کہ ان کے پاس آنے والے یہوو وٹنس عیسائی فرقہ کے پادریوں سے گفتگو کی جاسکے۔چنانچہ خاکسار وقت مقررہ پر حاضر ہوالیکن پادری صاحبان گفتگو کیلئے حاضر نہ ہوئے۔اس پر خاکسار نے حاضر پاکستانی مسلمانوں کو جماعت احمدیہ کے تبلیغی پروگرام سے مطلع کیا۔ہیگ کے قید خانہ کے ڈائریکٹر کی خواہش پر خاکسار دوبارہ قید خانہ گیا اور قیدیوں سے ملاقات کی۔انہیں صبر و شکر کے ساتھ اپنا وقت گزار نے اور اپنے اندر اصلاحی تبدیلی پیدا کرنے کی تلقین کی نیز فارسی، انگریزی اور اردو زبان میں لٹریچر پیش کیا۔اس عرصہ میں خاکسار کا ایک مضمون ایک رسالہ میں مسجد کی تصویر کے ساتھ شائع ہوا نیز رمضان المبارک عید الفطر اور عید الاضحیٰ اور مشن میں الوداعی دعوت کی خبریں اخبارات میں شائع ہوتی رہیں۔ایک رسالہ نے ہمارے لٹریچر کی فہرست اور ڈچ ترجمہ قرآن کریم پر ایک نوٹ شائع کیا جس کے نتیجے میں بہت سی کتب فروخت ہوئیں اور اسلام سے دلچسپی کے خطوط موصول ہوئے۔129 ارض بلال میں خدمات بجالانے والے ڈاکٹرز نصرت جہاں آگے بڑھو پروگرام کے زیر انتظام ۱۹۷۲ ء تک مندرجہ ذیل احمدی ڈاکٹر تشریف لے گئے اور ارضِ بلال کے باشندوں میں مصروف عمل ہو گئے۔نمبر شمار اسمائے گرامی نام ملک علاقہ ڈاکٹر سید غلام احمد صاحب ایم بی بی ایس غانا كوكوفو اسکورے هیچیمان ۵ ۶ Z ڈاکٹر سید غلام مجتبی صاحب ایم بی بی ایس ڈاکٹر بشیر احمد خان صاحب ایم بی بی ایس ڈاکٹر آفتاب احمد صاحب ایم بی بی ایس ڈاکٹر انوار احمد خان صاحب ایم بی بی ایس ڈاکٹر سید محمد اجمل صاحب ایم بی بی ایس ڈاکٹر محمد حفیظ خان صاحب ایم بی بی ایس ڈاکٹر محمد اشرف صاحب ایم بی بی ایس گیمبیا || سویڈرو باتھرسٹ انجوارا گنجور