تاریخ احمدیت (جلد 28) — Page 432
تاریخ احمدیت۔جلد 28 432 سال 1972ء تحریک کی گئی کہ ہوٹلوں میں قرآن کریم رکھوائے جائیں تو کانو کے ایک احمدی دوست عبدالغنی بیلوج صاحب اور ظفر اللہ الیاس صاحب نے بالترتیب ۲۰۰ اور ۱۶۸ کمروں والے دو ہوٹلوں میں قرآن کریم رکھوانے کا وعدہ کیا۔124 تقریب تقسیم انعامات تنظر فضل عمر احمد یہ سیکنڈری سکول گساؤ ( نائیجیریا) میں دسمبر کے دوسرے ہفتہ میں تقسیم انعامات کی تقریب سکول کی نئی عمارت میں منعقد ہوئی جس کی صدارت شمال مغربی صوبہ کے کمشنر برائے انصاف واٹارنی جنرل جناب احمد وسوکا نے فرمائی۔اس تقریب میں شہر کے معززین نے بھی شرکت کی۔کانو سے مکرم مولوی منیر احمد عارف صاحب مبلغ سلسلہ شامل ہوئے۔مکرم محمد اسماعیل وسیم صاحب پرنسپل سکول نے سالانہ رپورٹ پیش کی۔انہوں نے بتایا کہ جماعت احمد یہ وہ واحد تنظیم ہے جس نے اس سٹیٹ میں اسکول کھولے ہیں اور بفضلہ تعالیٰ وہ روز افزوں ترقی پذیر ہیں۔ازاں بعد کمشنر صاحب موصوف نے حاضرین سے پراثر خطاب کیا۔انہوں نے سکول سٹاف کی مساعی کی تعریف کی نیز انہوں نے احمد یہ مشن نائیجیریا کی سماجی تعلیمی اور مذہبی سرگرمیوں کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت ہر ممکن کوشش سے سکول کے اس تعلیمی اور اخلاقی معیار کو قائم رکھنے کی کوشش کرے گی جو مشن کی زیر نگرانی سکول نے حاصل کیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ چھ اساتذہ کے علاوہ سکول میں ۱۵۰ طلباء ہیں۔چار پوسٹ گریجویٹ اساتذہ بیرون سے مشن نے مہیا کئے ہیں۔اس تقریب کی رپورٹ سرکاری بلیٹن میں بھی شائع ہوئی۔125 فضل عمر احمد یہ سیکنڈری سکول کا نو دسمبر ۱۹۷۲ء۔۱۹ء کے وسط میں فضل عمر احمد یہ سیکنڈری سکول کا نو ( نائیجیریا ) میں سالانہ تقریری مقابلہ جات اور تقسیم انعامات کی تقریب منعقد ہوئی۔اس میں کا نوسٹیٹ کے فنانس کمشنر صاحب جناب الحاج ٹانکو یا کا سائی صاحب اور دیگر معززین شہر نے شرکت فرمائی۔اس تقریب کی رپورٹ کا نواسٹیٹ کے سرکاری بلیٹن میں بعنوان ”فنانس کمشنر کا احمدیہ مسلم مشن کو خراج تحسین“ شائع ہوئی۔فنانس کمشنر صاحب نے احمدیہ مشن کی ملک میں تعلیمی معیار کو فروغ دینے کی انتھک مساعی پر دلی طور پر خراج تحسین پیش کیا۔اس سے پہلے سکول کے پرنسپل رفیق احمد ثاقب صاحب نے رپورٹ پیش کی۔26