تاریخ احمدیت (جلد 28) — Page 430
تاریخ احمدیت۔جلد 28 430 سال 1972ء پہلی رپورٹ : پریمیئر ہوٹل کی انتظامیہ سے ۱۴ /اکتوبر ۱۹۷۲ء بروز ہفتہ اس تقریب کے لئے مقرر ہوا۔اس تقریب کا انعقاد ہوٹل کے مین ہال میں ہوا۔جس میں جنرل مینیجر اور ہوٹل کی انتظامیہ کے ارکان کے علاوہ پریس اور ریڈیو کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔ابادان جماعت کے ارکان بھی کثرت سے اس تقریب میں شامل ہوئے۔تقریب کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔اس کے بعد محترم امیر صاحب نے اپنی تعارفی تقریر میں فرمایا کہ اس تقریب میں شمولیت میرے لئے باعث مسرت ہے جو کہ ایک مقدس فرض کی انجام دہی کے لئے منعقد کی گئی ہے۔قرآن کریم کی تلاوت کرنا ہر مسلمان کا اہم مذہبی فریضہ ہے نیز یہ امر مزید خوشی کا موجب ہے کہ اس کا انعقاد رمضان کے مہینہ میں کیا گیا ہے جس کا قرآن کریم کی تلاوت سے خاص تعلق ہے اور اس ہوٹل میں ٹھہر نے والے مسلمان اس فریضہ کو بسہولت ادا کر سکیں گے۔اس کے بعد محترم امیر صاحب نے جنرل مینیجر کو قرآن کریم کا ایک نسخہ تحفہ پیش کیا اور پھر قرآن کریم کے ۱۰۰ نسخے ہوٹل کے ہر رہائشی کمرہ میں رکھنے کے لئے پیش کئے۔ہوٹل کے جنرل مینیجر نے اپنی جوابی تقریر میں اس عطیہ کو ایک تاریخی واقعہ قرار دیا اور کہا کہ میں اس گرانقدر پیشکش پر احمد یہ مشن کا شکر گزار ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہوٹل میں ٹھہر نے والے عیسائیوں کے لئے بائبل پہلے ہی موجود ہے اور اب اس پیشکش کے نتیجہ میں ہمارے مسلمان مہمان بھی استفادہ کر سکیں گے۔اس طرح ہم نہ صرف اپنے مہمانوں کی تواضع کر سکیں گے بلکہ ان کے مذہبی فرائض کی انجام دہی میں بھی ان کا تعاون کرنے کے قابل ہوں گے۔اس کے بعد دعا کے ساتھ یہ تقریب اختتام پذیر ہوئی۔اسی شام کو ریڈیو ابادان نے اس تقریب کی مفصل خبر متعدد بار اپنے مختلف بلیٹن میں نشر کی۔اسی طرح اخبارات میں بھی اس خبر کا چرچا ہوا۔121 دوسری رپورٹ :۔اب تک دو بڑے ہوٹلوں یعنی فیڈرل پیلس ہوٹل لیگوس اور پریمیئر ہوٹل ابادان کو بالترتیب قرآن کریم کے دوصد اور ایک صد نسخے مہیا کئے جاچکے ہیں۔یہ کام اس لحاظ سے زیادہ اہمیت کا حامل ہے کہ ان تمام مقامات پر بائبل کی کا پیاں پہلے ہی موجود ہیں۔اس ماہ میں کا نو کے بگوڈا ایک ہوٹل (BAGUDA LAKE HOTEL) کو قرآن کریم کی کا پیاں مہیا کرنے کا پروگرام بنایا گیا۔یہ ہوٹل حال ہی میں حکومت نے بگو ڈالیک کے کنارے پر جدید طرز پر تعمیر کیا ہے۔پر فضا مقام ہونے کے علاوہ یہ اسٹیٹ کا بہترین ہوٹل ہے اور ملکی وغیر ملکی اہم شخصیات کے ٹھہرنے کی جگہ ہے۔ہوٹل کی انتظامیہ کے چیئر مین اسٹیٹ کے کمشنر برائے مالیات