تاریخ احمدیت (جلد 28) — Page 429
تاریخ احمدیت۔جلد 28 429 سال 1972ء کا پیاں مہیا کرنے کا ذمہ لیا۔اس اپیل اور آپ کے نمونہ کو دیکھتے ہوئے حاضرین نے جوش و خروش کا مظاہرہ کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے موقعہ پر تقریباً ایک ہزار کا پیوں کے وعدے ہو گئے اور بعض نے اسی وقت رقم بھی جمع کروادی۔اجتماع کے دوران قائدین و عہد یداران کا اجلاس ہوا جس میں متعد د تجاویز پاس کی گئیں۔خدام کا تقریری مقابلہ بھی ہوا۔بچوں کا ایک دلچسپ پروگرام بھی ہوا جس سے حاضرین بہت متاثر ہوئے اور نقد انعامات سے بچوں کی حوصلہ افزائی کی کارکردگی کے اعتبار سے نائیجیریا کی مجالس میں سے مجلس خدام الاحمدیہ ابادان ( IBADAN) کو اوّل قرار دیا گیا۔مولوی محمد اجمل صاحب نے افتتاحی اجلاس میں انعامات تقسیم کئے اور مجلس ابادان کو شیلڈ دیا اور اختتامی خطاب میں اس کامیاب اجتماع کے انعقاد پر خدام الاحمدیہ نائیجیریا کو مبارک باد پیش کی اور اعلان کیا کہ اس تاریخی اجتماع کے بعد ہر سال مختلف مقامات پر اس کا انعقاد کیا جائے۔اجتماع کا انعقاد چونکہ اس روز تھا جبکہ اہل نائیجیر یا یوم آزادی منارہے تھے اس لئے اخبارات اور ریڈیو نے اس کو بہت اہمیت دی اور اس کی خبر نمایاں طور پر اخبارات میں چھپی اور بار بار ریڈیو سے نشر ہوئی۔119 اس سال احمد یہ نائیجیریا مشن نے سیدنا حضرت خلیفہ المسح الثالث کے ارشاد مبارک پر قرآن مجید کے ترجمہ انگریزی کے دس ہزار نسخوں ( ابادان میں خدام الاحمدیہ کے اجتماع ۱۹۷۲ء کے دوران نائیجیریا کے مخلص احمدی نوجوانوں اور جماعتوں نے ایک ہزارنسخوں کے اخراجات نقد رقوم اور وعدوں کی صورت میں پیش کر دیئے تھے۔( 120 کی اشاعت کا فیصلہ کیا اور کلام اللہ کے انوار آسمانی سے نائیجیر یا کومنور کرنے کے لئے حکام بالا اور سفارتی حلقوں تک پہنچانے اور ملک بھر کے تمام تعلیمی اداروں ، لائبریریوں اور ہوٹلوں میں رکھوانے کا وسیع منصوبہ بنایا۔اشاعت قرآن عظیم کی اس مبارک مہم کا آغاز ملک کے ان دو مشہور ہوٹلوں سے کیا گیا جن میں حضور اپنے دورہ افریقہ کے دوران قیام فرما ہوئے تھے یعنی پریمیئر ہوٹل ابادان اور فیڈرل پیلس۔اوّل الذکر ہوٹل میں ۱۴ / اکتوبر ۱۹۷۲ء کو اور ثانی الذکر میں اسی سال غالباً ۳۰/اکتوبر ۱۹۷۲ء (رسالہ تحریک جدید والفضل کی مطبوعہ رپورٹوں سے حتمی تاریخ کی تعیین نہیں ہوسکی ) کو اس ضمن میں خصوصی تقاریب منعقد ہوئیں جن کی تفصیلات منصور احمد خان صاحب مربی سلسلہ مقیم لیگوس (حال وکیل التبشیر ربوہ) کی مندرجہ ذیل دور پورٹوں میں ملتی ہیں۔