تاریخ احمدیت (جلد 28) — Page 428
تاریخ احمدیت۔جلد 28 428 سال 1972ء تقریباً پون گھنٹہ تک جاری رہی اور ایک گروپ فوٹو پر اختتام پذیر ہوئی۔117 مولوی محمد اجمل صاحب کو قیام نائیجیریا کی دوسری سہ ماہی (جون تا اگست ۱۹۷۲ء) میں خدمت دین کے متعدد قیمتی مواقع میسر آئے۔اس عرصہ میں آپ نے مرکزی مبلغین کے ساتھ نائیجیریا کے چودہ سرکٹس (CIRCUITS) میں سے دس سرکٹس (CIRCUITS) کا دورہ کر کے قریباً دس ہزار میل کا سفر طے کیا جو جماعتی اعتبار سے بہت مفید ثابت ہوا۔جس کے دوران آپ نے جماعتوں کو خلیفہ راشد کی تحریکات اور سکیموں سے روشناس کرایا اور بہت سے جماعتی مسائل کاحل موقع پر تلاش کرنے کی توفیق ملی۔مشرقی علاقہ کے دورہ میں آپ نے گورنر نارتھ ویسٹرن سٹیٹ، الحاج عثمان فاروق صاحب سیکرٹری ملٹری گورنر اور کمشنر تعلیم الحاج ابراہیم گساؤ سے ملاقات کی۔مولوی منیر احمد صاحب عارف، رفیق احمد صاحب ثاقب پرنسپل فضل عمر احمد یہ سیکنڈری سکول گساؤ بھی آپ کے ہمراہ تھے۔اس موقع پر گورنر صاحب کو قرآن مجید بطور ہدیہ پیش کیا جسے انہوں نے نہایت احترام سے قبول کیا۔آپ نے نائیجیریا میں قرآن مجید کی وسیع اشاعت کے جماعتی پروگرام کی تفصیل بتائیں۔گورنر موصوف نے اس پر اظہار خوشنودی کیا اور مولوی صاحب کو حضرت خلیفہ ثالث کی خدمت میں سلام پہنچانے اور دعا کے لئے عرض کرنے کے لئے بھی کہا۔مولوی محمد اجمل صاحب نے سیکرٹری ملٹری ، گورنر اور کمشنر تعلیم کو بھی بوقت ملاقات قرآن مجید کے نسخے پیش کئے اور جماعت احمدیہ کی عالمگیر دینی مساعی پر روشنی ڈالی۔کمشنر صاحب نے احمد یہ سکولوں کی کارکردگی پر اظہار اطمینان فرمایا۔118 اگر چہ نائیجیریا میں خدام الاحمدیہ کی تنظیم ایک لمبے عرصہ سے سر گرم عمل تھی لیکن اس کا پہلا سالا نہ اجتماع اس سال ۱ - ۲ / اکتوبر ۱۹۷۲ء کو ابادان (IBADAN) میں منعقد ہوا۔جس سے مولوی محمد اجمل صاحب شاہد، الحاج ڈاکٹر اسماعیل با لوگوں آف ابادان یونیورسٹی، رفیق احمد صاحب ثاقب پرنسپل فضل عمر حد یہ سیکنڈری سکول کا نو (KANO) ، الحاج اے۔جی سکو نائب پریذیڈنٹ نائیجیریا اور منصور احمد خان صاحب مبلغ نائیجیر یانے خطاب فرمایا۔ڈاکٹر با لوگوں صاحب نے یہ خصوصی تحریک پیش کی۔آپ نے کہا کہ نئے باترجمہ قرآن مجید (انگریزی) کی کاپیاں تمام تعلیمی اداروں اور تمام بڑے بڑے ہوٹلوں کے کمروں میں رکھوائی جائیں تا کہ ہمارے پیارے آقا کی یہ خواہش عملی طور پر پوری ہو کہ قرآن کریم کی حکومت دنیا میں قائم ہو۔آپ نے سب سے پہلے اپنی طرف سے ۵۰۔