تاریخ احمدیت (جلد 28) — Page 408
تاریخ احمدیت۔جلد 28 408 سال 1972ء ہوئے گیارہ سال ہو چکے ہیں۔گیمبیا میں احمد یہ سکول قائم کرنے کے لئے میں اور میرے رفقاء اس وقت سے کوشش کر رہے تھے اور یہ محض خدا تعالیٰ کا فضل ہے کہ ہم نصرت ہائی سکول قائم کرنے میں کامیاب ہو گئے اور آج اس کا افتتاح ہو رہا ہے۔باتھرسٹ ( جو کہ دارالحکومت ہے ) میں سکول کے لئے پلاٹ حاصل کرنے کی خاطر ہم نے بہت کوشش کی بلکہ ایک دفعہ تو کرائے کی عمارت میں بھی سکول قائم کرنا چاہا مگر افسوس کہ ہماری کوششیں بارآور نہ ہوسکیں۔بالآخر ۱۹۶۷ء میں کومبو ایر یا ( مضافات باتھرسٹ) میں جو باتھرسٹ سے تقریباً 9 میل دور ہے زمین تلاش کرنے کا مشورہ دیا گیا چنانچه محترم هیجان فون صاحب علی با صاحب، عمر جوف صاحب اور میں نے مختلف علاقے دیکھنے کے بعد آخر کا رسکول کی موجودہ زمین کے لئے درخواست دی جو بعد میں منظور کر لی گئی۔محترم امیر صاحب کی تقریر کے بعد آنریبل جاہم پا صاحب تشریف لائے آپ نے سورہ فاتحہ کی تلاوت سے اپنے خطاب کا آغاز فرمایا۔آپ نے جماعت احمدیہ کے ناقابل فراموش کارناموں کو سراہتے ہوئے پانچ میڈیکل سنٹرز اور ایک سیکنڈری سکول قائم کرنے پر جماعت احمدیہ کا نہایت فراخدلی سے عمدہ الفاظ میں شکریہ ادا کیا۔آپ نے کہا کہ گیمبیا میں ثانوی تعلیمی اداروں کی بہت قلت ہے اور ہر سال مجھے اور میرے رفقاء کے لئے یہ امر بے حد پریشانی کا باعث بنتا ہے کہ گیمبیا کامن انٹرنس ایگزامنیشن (G۔۔۔۔Exam) پاس کرنے والے بے شمار طلباء کو کہاں جگہ دی جائے۔جماعت احمدیہ کے اس سکول کے قیام سے اب ہر سال تقریباً ۸۰ مزید طلباء کو ہائی سکول میں داخلہ ل سکے گا۔آپ نے فرمایا میں حکومت کے سماجی بہبود ہبی اور تعلیمی پروگراموں کو پورا کرنے میں جماعت احمدیہ کے تعاون کا شکر گزار ہوں۔بے شک میں احمدی نہیں ہوں مگر میں اس بات کا اعتراف کرتا ہوں کہ افریقن ممالک میں بالخصوص جس طرح دنیا بھر میں پھیلی ہوئی اور عالمی سطح پر مانی ہوئی عظیم جماعت ” جماعت احمدیہ عوام کی بے لوث خدمت کرنے میں مصروف ہے وہ نہایت قابل تعریف ہے۔میرے نزدیک یہ جماعت نہایت مخلصانہ خدمات سرانجام دے رہی ہے۔اپنی تقریر کے اختتام پر آپ نے فیتہ کاٹتے ہوئے سکول کے باضابطہ افتتاح کا اعلان فرمایا۔الحمد للہ۔اس کے بعد آپ، امیر صاحب اور دیگر معززین کے ہمراہ خاکسار کے کمرہ میں تشریف لائے اور سکول لاگ بک پر اپنے دستخط کے ساتھ لکھا کہ میں خدا تعالیٰ کے نام سے اس سکول کا افتتاح کرتا ہوں۔