تاریخ احمدیت (جلد 28) — Page 407
تاریخ احمدیت۔جلد 28 407 سال 1972ء ۱۹۷۲ء صفحہ ا میں افتتاح کی تاریخ ۱۲ مارچ اور ریڈیو اعلان کی تاریخ ۱۰ مارچ چھپ گئی تھی جو کہ سہو ہے ) کوسکول کے باضابطہ افتتاح کی تقریب عمل میں آئی۔مہمان خصوصی گیمبیا کے وزیر تعلیم وصحت و سماجی بہبود الحاج ابراہیم جاہمپا (Ibrahim Johumpa) تھے جنہوں نے سکول کا افتتاح کرتے ہوئے افریقن ممالک کی بے لوث مخلصانہ خدمات کو زبر دست خراج تحسین ادا کیا۔احمدی احباب کے علاوہ اس موقع پر چارسو کے قریب معززین نے شرکت فرمائی۔اس شاندار افتتاحی تقریب کی تفصیلی رپورٹ نسیم احمد صاحب پر نسپل احمد یہ نصرت ہائی سکول کے قلم سے درج ذیل کی جاتی ہے:۔۱۵ مارچ ۱۹۷۲ ء کی شام کو ریڈیو گیمبیا سے اس تقریب کے منعقد ہونے کا اعلان ہوا۔محترم امیر صاحب چوہدری محمد شریف صاحب فاضل کی طرف سے بڑی تعداد میں دعوت نامے مختلف ممالک کے سفراء، حکومت کے افسران، سیاسی راہنماؤں اور دیگر معززین کو بھجوائے گئے۔تقریب میں چارصد کے قریب اصحاب نے شرکت کی۔انتظامات کے لئے مکرم امیر صاحب، ٹیجان فون صاحب، علی با صاحب، ہارون الرشید صاحب اور ابراہیم امبو خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔طلباء نے سکول کو روایتی انداز میں بڑی محنت سے آراستہ کیا۔افتتاح کی کارروائی تقریباً چھ بجے شروع ہوئی۔اس کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے ہوا جو سکول کے ریاضی اور انگریزی کے استاد ابراہیم امبو نے کی۔پھر سکول کے گیارہ طلباء نے مل کر قومی ترانہ گایا۔اس کے بعد خاکسار نے سکول کا مختصر تعارف کرایا۔اس وقت سکول کی واحد کلاس Form One میں ۸۰ طلباء ہیں اور دو سیکشن ہیں۔ان میں ۲۰ طالبات ہیں۔عام مضامین ،ریاضی، انگریزی ، جنرل سائنس، تاریخ، جغرافیہ کے علاوہ اسلامک ریجیس نالج اور عربی بھی لازمی مضامین کی حیثیت سے پڑھا رہے ہیں۔طلباء کو۔G۔C۔E اولیول کے لئے تیار کیا جائے گا۔سکول کی عمارت چھ سال میں مکمل ہو گی۔اس میں طلباء کے لئے ہوٹل، سٹاف کوارٹرز، جونیئر کوارٹرز کے علاوہ ایک ٹیکنیکل سیکشن بھی ہو گا جس میں طلباء کولکڑی، لوہے اور بجلی کا کام سکھانے کیلئے ورکشاپ ہوں گے۔سکول کے مختصر تعارف کے بعد امیر محترم چوہدری محمد شریف صاحب نے وزیر تعلیم و صحت الحاج جاہمپا صاحب اور دیگر سامعین کا شکریہ ادا کیا اور سکول کے قیام کی تاریخ اور جماعت احمدیہ سے سامعین کو متعارف کرایا۔آپ نے فرمایا۔میں یہاں ۱۰ مارچ ۱۹۶۱ء میں آیا تھا گویا مجھے یہاں آئے