تاریخ احمدیت (جلد 28) — Page 401
تاریخ احمدیت۔جلد 28 401 سال 1972ء (Butere) اور سلیمان صاحب تین روز تک Ugenya کے علاقے میں مقیم رہے اور تبلیغ و تقسیم لٹریچر کا کام کیا۔۶ عیسائی حلقہ بگوش اسلام ہوئے۔کا کا میگا میں فاضل رشیدی صاحب آف مارا گولی اور مسٹر عثمان آف مٹا واہ معلم یوسف صاحب کے ہمراہ گئے اور سارا دن ٹاؤن اور نواح میں تبلیغ کرتے رہے۔مٹاوا جماعت نے تعمیر مسجد کے سلسلے میں دوسر او قادر عمل منایا جس میں تمام جماعت شریک ہوئی۔معلمین اپنے اپنے علاقوں میں مصروف عمل رہے۔معلم حسن رشیدی صاحب مٹاوا میں بچوں کی کلاس کو روزانہ پڑھاتے رہے۔معلم یوسف صاحب مارا گولی ، جبروک اور دیگر علاقوں میں کام کرتے رہے۔معلم رجب علی صاحب کو سنی مسلمانوں کی دعوت پر Busia کے علاقہ Teso میں بھجوایا گیا جہاں آپ نے دو روز قیام کر کے تبلیغ کی۔مکرم مولوی منیر الدین صاحب کو الے اور Matuga سکولوں میں ہفتے میں ایک ایک بار اور Kinango سکول میں ہفتہ میں تین بار دینیات پڑھانے کے لئے جاتے رہے۔اس ماہ سے Waa سیکنڈری سکول میں ہفتہ میں ایک بار پڑھانا شروع کیا ہے۔پڑھانے کے علاوہ آپ طلبہ سے زبانی گفتگو بھی کرتے رہے۔نیز لٹریچر تقسیم کیا اور کچھ فروخت بھی ہوا۔Kwale میں غیر از جماعت لوگوں سے ملاقات کر کے انہیں تبلیغ کی اور لٹریچر فروخت کیا۔Kinango مارکیٹ میں آپ نے لٹریچر تقسیم کیا اور بیچا۔پرائمری سکول میں اساتذہ سے ملاقات کر کے انہیں اخبارات دیئے نیز لٹریچر مطالعہ کے لئے دیا۔Waa سنٹر میں چیف نے بھی کتب خریدیں۔Tiwi، Kaloleni،Milalani ، Ramisi اور Likoni کا آپ نے دورہ کیا۔Tiwi سے ایک دوست جو کہ مکرم مولوی صاحب سے گفتگو کے بعد جماعت احمدیہ میں شامل ہو گئے۔مکرم مولوی صاحب ان کے علاقہ میں گئے اور وہاں مسجد کی بنیاد رکھی۔امریکن جہاز SS Universe Campus ممباسہ آیا تو مکرم مولوی صاحب نے مکرم حسین صالح صاحب کی معیت میں Campus کے ڈین سے ملاقات کر کے انہیں لائبریری کے لئے کتب پیش کیں۔نیز فرنچ نیوی کے تین جہازوں میں بھی آپ نے جا کر فریج زبان کی کتب تحفہ دیں۔کونسلر شیخ حیدر الکندی مشن میں تین بار آئے اور لٹریچر حاصل کیا۔آپ جماعتی مساعی کو بہت سراہتے ہیں۔“ مولانا جمیل الرحمن صاحب رفیق مشن کے انگریزی ماہنامہ East African Times اور سواحیلی ماہنامہ Mapenzi Ya Mungu (محبت الہی کی ادارت کے فرائض باقاعدگی سے ادا کرتے تھے اور بعض سکولوں میں دینیات بھی پڑھاتے تھے۔نیروبی کے اخبار East African