تاریخ احمدیت (جلد 28) — Page 380
تاریخ احمدیت۔جلد 28 میں لکھا:۔380 سال 1972ء احمد یہ مشن سیرالیون عوام کے لئے ارزاں نرخوں پر قرآن مجید عربی مع انگریزی ترجمہ مہیا کر رہا ہے۔یہ بات امیر اور مشنری انچارج صاحب نے کل فری ٹاؤن میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔یہ قرآن مجید جس کا ترجمہ علماء کی ایک جماعت نے مشن کے ہیڈ کوارٹر ربوہ پاکستان میں کیا ہے اب مختلف سائزوں میں موجود ہے اور احمد یہ بک شاپ اور تمام ملک میں احمدیہ مشنوں سے خریدا جا سکتا ہے۔مولانا بشیر احمد شمس صاحب نے بتایا کہ یہ مشن کی پانچ سالہ ترقیاتی سکیم کا حصہ ہے۔اسلامی لٹریچر کی دوسری کتب بھی مرکزی پریس سے موصول ہونے کے بعد مہیا کی جا سکیں گی۔آپ نے امام جماعت احمدیہ مرزا ناصر احمد صاحب کے دو سال قبل دورہ کا بھی تذکرہ کیا جو کہ یہاں کے لوگوں کے متعلق مکمل معلومات حاصل کرنے اور یہاں اسلام کی ترقی کا جائزہ لینے کے لئے کیا گیا تھا۔مولوی شمس صاحب نے بتایا کہ امام جماعت احمدیہ نے تعلیمی اور طبی پروگرام گورنمنٹ کے سامنے پیش کیا تھا۔آپ نے بتایا کہ جورو، بواجے بو، روکو پر اور مسنگبی کے چار ہسپتالوں میں مشن طبی عملہ، ادویات اور سامان مہیا کر رہا ہے۔اسی طرح روکو پر میں ایک سیکنڈری سکول مشن کی طرف سے کھولا گیا ہے۔سوالات کے جواب دیتے ہوئے مولانا بشیر احمد شمس صاحب نے فرمایا کہ یہ ترجمہ اس غرض کے لئے کیا گیا ہے کہ لوگوں کو قرآن مجید کا اصل مفہوم سمجھ آ جائے۔آپ نے مزید کہا کہ احمد یہ شن مزید سکول اور ہسپتال کھولنے کے علاوہ پہلے سے موجود ہسپتالوں کو پورے ساز وسامان سے لیس کرنا چاہتا ہے۔“ ریڈیو سٹیشن سیرالیون نے مندرجہ ذیل تفصیلی خبر نشر کی :۔امیر و مشنری انچارج احمد یہ مسلم مشن سیرالیون نے آج اس بات کا اظہار کیا کہ ان کا مشن سیرالیون میں تعلیمی بلیتی اور مذہبی سہولتوں کو مزید پھیلانا چاہتا ہے۔مولا نائٹس صاحب نے ہمارے رپورٹر سے بات کرتے ہوئے آج صبح کہا کہ احمد یہ مشن ملک میں طبی سہولتیں مہیا کرنے کی خاطر پہلے ہی چار بتی مراکز جورو، بواجے بون مسنگی اور روکو پر میں کھول چکا ہے۔آپ نے مزید کہا کہ اسی طرح تعلیمی میدان میں بھی مشن نے سیکنڈری سکولز جاری کئے ہیں۔آپ نے امید ظاہر کی کہ مزید ماہرین تعلیم وطب جلد ہی پاکستان سے ملک کی خدمت کے لئے بھجوائے جائیں گے۔مذہبی سرگرمیوں کے ضمن میں مولا نائٹس صاحب نے کہا کہ قرآن مجید کے