تاریخ احمدیت (جلد 28)

by Other Authors

Page 379 of 497

تاریخ احمدیت (جلد 28) — Page 379

تاریخ احمدیت۔جلد 28 فرماتے ہیں:۔379 سال 1972ء حضرت اقدس خلیفہ المسیح الثالث نے نصرت جہاں سکیم کے تحت قرآن عظیم کی دنیا میں وسیع اشاعت کے لئے جو منصوبہ بنایا ہے اسے سیرالیون میں کامیاب بنانے کے لئے کافی دیر سے پروگرام زیر غور تھا جس کے لئے تیاری کی جارہی تھی۔جماعتی اخبار ”دی افریقن کریسنٹ میں متواتر اس کے اعلانات کئے گئے۔پوسٹرز اور اشتہارات چھپوا کر مناسب مقامات پر چسپاں اور تقسیم کئے گئے۔پاکستانی اور لوکل مبلغین کو ہدایت کی گئی کہ اپنے اپنے مقامات پر مختلف ذرائع سے قرآن کریم کی وسیع اشاعت کا انتظام کریں۔قرآن کریم کی رمضان المبارک کے ساتھ گہری وابستگی کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا کہ رمضان المبارک میں اس کی مزید وسیع اشاعت کی جائے جس کے لئے خاص طور پر رمضان المبارک کا آخری عشرہ منتخب کیا گیا۔اس پروگرام کو عوام میں متعارف کرانے کے لئے ایک پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جس میں اخبارات، ریڈیو اور محکمہ اطلاعات عامہ کے نمائندوں کو شمولیت کے لئے دعوت دی گئی۔اس پریس کا نفرنس کو محترم امیر صاحب نے اپنے دفتر میں خطاب کیا۔اس کا نفرنس کی غرض و غایت سمجھانے کے بعد آپ نے شریک کا نفرنس نمائندگان کے سوالات کے جوابات دیئے اور آخر میں ریڈیو سیرالیون کے لئے ایک انٹرویو بھی ریکارڈ کروایا۔محکمہ اطلاعات عامہ نے فوٹوگرافرز کا بھی اہتمام کیا ہوا تھا چنانچہ اس موقع پر فوٹو بھی لئے گئے جن میں نئے مترجم قرآن مجید کو دکھایا گیا تھا۔اگلے دن یہاں کے دو بڑے اخبارات ”ڈیلی میل (Daily Mail) اور دی نیشن (The Nation) نے اس خبر کو تفصیل کے ساتھ ذکر کیا۔اگلے دن پھر صبح سات بجے اس کا خلاصہ دیا گیا۔تقریباً چار منٹوں کی اس لمبی خبر سے جہاں اہلِ ملک کو اشاعت قرآن کریم کی اس مقدس سکیم سے بخوبی علم ہو گیا وہاں اپنوں کے لئے یہ خبر انتہائی خوشی اور اطمینان کا باعث ہوئی۔حضور کے مبارک دورہ کے بعد ریڈیو سیرالیون نے اتنی اہمیت ابھی تک ہماری کسی خبر کو نہیں دی تھی۔الحمد للہ کہ اس طرح اس مبارک تحریک کا آغاز اس ملک میں نہایت اچھی طرح ہو گیا۔اخبارات نے جن الفاظ میں اس خبر کو شائع کیا اور ریڈیو نے اسے نشر کیا اس کا ترجمہ افادہ احباب کے لئے دیا جارہا ہے۔اس ملک کے سب سے کثیر الاشاعت روزنامہ ”ڈیلی میل نے اپنی اشاعت ۴ نومبر ۱۹۷۲ء