تاریخ احمدیت (جلد 28)

by Other Authors

Page 370 of 497

تاریخ احمدیت (جلد 28) — Page 370

تاریخ احمدیت۔جلد 28 370 سال 1972ء کتاب مقدس نے جو ریوائز ڈسٹینڈرڈ ورژن (Revised Standard Version) کے طور پر شائع ہوئی ہے مرقس متی کی مندرجہ بالا آیات کو متن سے ہی نکال دیا ہے۔جہاں تک متی باب ۲۸ آیت ۱۹ کا تعلق ہے یہ آیت بھی مسلمہ طور پر بعد میں ایزاد کی گئی ( ملاحظہ ہوفلاسفی آف دی چرچ فادرز جلد نمبر ۱ مصنفہ ہیری آسٹرین و فسن صفحه ۱۴۳ ( The Philosophy of the Church 143۔Fathers Vol۔1 By Harry Austryn Wolfson P) اگر کوئی عیسائی عالم میرے خط میں بیان کردہ اعتراض کا تسلی بخش جواب تحریر فرمادے تو ممنون ہوں گا“۔71 اس خط کے جواب میں متعدد خطوط موصول ہوئے جن میں سے بعض کا خلاصہ اردو میں درج ذیل کیا جاتا ہے۔ا۔جوڈی ریڈ باف (مسزرے (Judy Radebaugh(Mrs۔Ray میں بائبل کی عالمہ نہیں ہوں میں جاپان میں بغیر ٹائپ رائٹر کے ہوں۔میں امید کرتی ہوں کہ آپ میرے خط کو پڑھ سکیں گے میں حتی المقدور آپ کے سوال کا جواب دوں گی۔آپ کا سوال ہے کہ حضرت مسیح علیہ السلام کا پیغام تمام دنیا کے لئے نہیں ہے مگر میں نیک نیتی سے یقین رکھتی ہوں کہ یہ پیغام ہر فرد بشر کے لئے ہے۔میں یہ بھی یقین رکھتی ہوں کہ حضرت عیسی علیہ السلام آپ سے محبت کرتے ہیں اور آپ کا بھی انہیں خیال ہے اگر آپ کا میری بات پر اعتبار نہیں تو آپ ان سے پوچھ دیکھئے۔یہ خط لکھتے وقت میں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ بائبل کے حوالہ جات تحریر کر دوں مگر ان میں مذکور آیتیں نہ تحریر کروں۔آپ نئے عہد نامہ میں سے اعمال کے تمام ابواب کا مطالعہ کریں بالخصوص باب ۹ تا ۱۳ اور سینٹ پال کی سوانح کا مطالعہ کریں۔میں سالویشن آرمی (Salvation Army) کے فرقہ سے تعلق رکھتی ہوں۔میں بخوشی کسی دن آپ کے ساتھ متعلقہ امور کے بارے میں گفتگو کروں گی۔میں مبلغہ نہیں ہوں۔آہ ! صرف خانہ داری والی عورت ہوں۔۲۔پروفیسر روئی جی ارومی۔(Professor Ruiji Izumi) حضرت عیسی علیہ السلام نے اپنے حواریوں کو دو طرح سے بھیجا تھا۔ایک وہ وقت تھا جبکہ حضرت عیسی علیہ السلام کی زندگی میں انہیں بھیجا گیا تھا کہ وہ اعلان کریں کہ خدا کی بادشاہت قریب ہے دوسرا وہ وقت تھا جبکہ حضرت عیسی علیہ السلام کا کام زمین پر ختم ہو چکا تھا (یعنی اسرائیل کی زمین