تاریخ احمدیت (جلد 28)

by Other Authors

Page 369 of 497

تاریخ احمدیت (جلد 28) — Page 369

تاریخ احمدیت۔جلد 28 حسب ذیل ہے۔369 سال 1972ء میں تین سال سے زیادہ عرصہ سے اس ملک میں اسلام کی ایک عالمگیر تبلیغی تنظیم ” احمد یہ موومنٹ ان اسلام کی جانب سے مبلغ کی حیثیت سے کام کر رہا ہوں۔اس تنظیم کا ہیڈ کوارٹر ربوہ پاکستان ہے۔مجھے یہاں تبلیغ کرتے ہوئے اکثر ایسے عیسائیوں کو دیکھنے کا اتفاق ہوا ہے جو حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے پیغام کو جاپانیوں اور غیر جاپانیوں تک بڑے جوش و خروش سے پہنچاتے ہیں میں ان کے جوش کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں میرے دل میں ذرا بھی شبہ نہیں کہ یہ لوگ نیک نیتی سے تبلیغ کر رہے ہیں مگر سوال یہ پیدا ہوتا ہے ” کیا حضرت مسیح ناصری علیہ السلام کا پیغام تمام بنی نوع انسان کے لئے تھا؟ اس سوال کا جواب یہ ہے ”نہیں“۔یہ پیغام سب انسانوں کے لئے نہیں تھا بلکہ صرف ہے یہودیوں تک محدود تھا۔حضرت عیسی علیہ السلام فرماتے ہیں ” میں اسرائیل کے گھرانے کی کھوئی ہوئی بھیڑوں کے سوا اور کسی کے پاس نہیں بھیجا گیا۔( متی باب ۱۵ آیت ۲۴) ہم بائیبل میں یہ بھی پڑھتے ہیں ان بارہ کو یسوع نے بھیجا اور ان کو حکم دے کر کہا غیر قوموں کی طرف نہ جانا اور سامریوں کے کسی شہر میں داخل نہ ہونا بلکہ اسرائیل کے گھرانے کی کھوئی ہوئی بھیڑوں کے پاس جانا (متی باب ۱۰ آیت ۵-۶) ان واضح ہدایات کے ہوتے ہوئے عیسائیت کی تبلیغ غیر اسرائیلوں میں کرنا خواہ وہ ایشیا کے رہنے والے ہوں یا یورپ کے رہنے والے ہوں یا امریکہ کے رہنے والے ہوں یا دوسری قو میں ہوں، وقت ، رو پیدا اور طاقت کا ضیاع نہیں تو کیا ہے؟ یہ درست ہے کہ بائبل میں کچھ متضاد آیتیں بھی ملتی ہیں مثلاً ا۔اس نے ان سے کہا کہ تم تمام دنیا میں جا کر ساری خلق کے سامنے انجیل کی منادی کرو“ ( مرقس باب ۱۶ آیت ۱۵) ۲ پس تم جا کر سب قوموں کو شاگرد بناؤ اور ان کو باپ اور بیٹے اور روح القدس کے نام سے بپتسمہ دو“۔( متی باب ۲۸ آیت ۱۹) اگر ان متضاد باتوں کو صحیح تسلیم کیا جائے تو تمام بائبل کا مصدقہ کتاب ہونا مشکوک ہو جاتا ہے ماسوا اس کے کہ عیسائی علماء تسلیم کرتے ہیں کہ مرقس باب نمبر ۱۶ کی آیات ۹ تا ۲۰ مصدقہ آیتیں نہیں ہیں۔ان آیات کو مرقس نے نہیں لکھا تھا (انٹر پر یٹر ز بائبل جلدے صفحہ ۹۱۵ تا۹۱۷)