تاریخ احمدیت (جلد 28)

by Other Authors

Page 360 of 497

تاریخ احمدیت (جلد 28) — Page 360

تاریخ احمدیت۔جلد 28 360 سال 1972ء شہر میں سلسلہ احمدیہ کا لٹریچر تقسیم کیا۔انہوں نے تعلیم بالغاں سے متعلق ایک سیمینار میں شرکت کی۔وہ برونڈی کے پناہ گزینوں کے کیمپ میں گئے اور ان سے اظہار ہمدردی کیا اور نہ صرف خود انہیں اسلام سے متعلق واقفیت بہم پہنچائی بلکہ مزید معلومات کے لئے ایک معلم کو مقرر کر دیا۔بکو به Bukoba کے علاقہ میں شیخ یوسف عثمان صاحب مصروف عمل رہے۔انہوں نے کیا کا (Kyaka)، مے با(Muleba) ، کنازی Kanazi اور مرد کو Maruku کا تبلیغی دورہ کیا۔ایک مجمع میں جہاں ایک سیاسی لیڈر بھی تھے آپ کو تبلیغی گفتگو کا موقعہ ملا۔سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک مجلس میں تقریر کی۔دو علماء سے تبادلہ خیالات کیا اور یوگنڈا یو نیورسٹی اور سیکنڈری سکول کے بعض طلباء اور ایک ہیڈ ماسٹر سے تبلیغی ملاقات کی۔مورو گورو (Morogoro) ریجن میں چوہدری رشید احمد صاحب سرور حسب دستور با قاعدگی کے ساتھ طالب علموں اور بچوں کو تعلیم دیتے رہے۔حلقہ کے دو مقامی معلمین نے کلوسہ Kilosa، کی ماسبا، چالینزے (Chinunje)، مڈا اولا اور ابنیا کا دورہ کر کے سینکڑوں افراد کو احمدیت سے روشناس کرایا اور پانچ سو سے زیادہ لٹریچر فروخت کیا۔الحاج شیخ نصیر الدین احمد صاحب نے سواحیلی ترجمہ قرآن سے درس دیئے اور اخبارات کے کٹنگ وکیل التبشیر صاحب کی خدمت میں بھجوائے۔آپ نے اگست ۱۹۷۲ء کے آخر میں زیمبیا مشن کا چارج سنبھال لیا۔عرصہ رپورٹ کے دوران اروشا (Arusha) میں اور ایک ماہ بعد گو ہے (Gombe) میں دو نئے مشن جاری کئے گئے اور ان کی خدمت بالترتیب لوکل مبلغ محمد عبدی صاحب اور نورالدین صاحب کو سپرد کی گئی اور دونوں نے ابتداء ہی میں اپنے مفوضہ کام کی طرف پوری توجہ دینا شروع کر دی۔چنانچہ محمد عبداللہ صاحب نے متعدد افسران اور معززین سے ملاقات کی اور ایک مقامی سکول میں دینیات پڑھانے کا آغاز کر دیا۔63 مولا نا عبدالباسط صاحب کے قیام تنزانیہ کے آخری ایام میں مشن نے جماعتی سرگرمیوں کے متعلق جو بلیٹن شائع کیا اس کے اقتباسات درج ذیل ہیں۔چوہدری عنایت اللہ صاحب احمدی نے کئی بااثر افراد سے ملاقات کی۔ٹانگانیکا افریقن نیشنل یونین کی نیشنل ایگزیکٹو کے جنرل سیکرٹری میجر ہاشم Mbita صاحب سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور احمد یہ مسلم مشن کے کام کے بارہ میں تبادلہ خیالات کیا Arush ( اروشا )۔محمد عبدی صاحب