تاریخ احمدیت (جلد 28)

by Other Authors

Page 354 of 497

تاریخ احمدیت (جلد 28) — Page 354

تاریخ احمدیت۔جلد 28 354 سال 1972ء کے پیغام کو سنا۔تقریر کے بعد بہت سے مسلمان احباب سے ملاقات ہوئی جو حاضرین میں شامل تھے انہوں نے ان تبلیغی کوششوں کو بہت سراہا۔شام سے آئے ہوئے ایک مسلمان ڈاکٹر نے کہا کہ مجھے یہاں آئے ہوئے کئی ماہ ہو گئے ہیں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی مسلمان کو اسلام کی تبلیغ کرتے ہوئے دیکھا ہے اور آج یہ تقریر سن کر مجھے اس بات سے بے حد خوشی و مسرت ہوئی ہے کہ اس ملک میں بھی تبلیغ اسلام کی مساعی جاری ہے۔انہوں نے اظہار جذبات کے طور پر ایک کتا بچہ جوانہیں بہت عزیز تھا خاکسار کو پیش کیا۔لٹریچر کی تقسیم کے بارہ میں احباب کو یہ ہدایت دی گئی کہ تقسیم میں بہت احتیاط کریں تا کہ ضیاع نہ ہو اور مفید نتائج برآمد ہوں۔اس ہدایت کی روشنی میں احباب نے صرف دلچسپی کا اظہار کر نیوالے لوگوں کولٹر پچر دیا۔اعداد و شمار کے مطابق صرف لندن کے مختلف حلقوں میں سوا چار ہزار سے زائد پمفلٹ، کتب اور اشتہارات تقسیم کئے۔برطانیہ کے دیگر علاقوں میں بھی احمدی جماعتوں نے یوم تبلیغ پورے اہتمام سے منایا۔گلاسگو سے مبلغ بشیر احمد صاحب آرچرڈ نے لکھا ہے کہ سکاٹ لینڈ کے احمدی احباب نے اس دن کو تبلیغ کے کاموں میں صرف کیا۔آرچرڈ صاحب کی قیادت میں ایک وفد نے گلاسگو میں کمیونٹی ریلیشن آفیسر سے ملاقات کی۔شام کو ایڈنبرا میں تھیو سافیکل سوسائٹی کے اجلاس میں شمولیت کی اور وقفہ سوالات اور اجلاس کے کو جا کر بعد حاضرین کو اسلام سے روشناس کرایا۔لجنہ کی مبرات نے مختلف گھروں میں جا کر لٹریچر تقسیم کیا۔جلنکھم میں احباب جماعت نے تین حلقوں میں کام کیا۔چند احباب نے کتبات (Placards) اٹھا کر شہر کی مختلف سڑکوں کا چکر لگایا جبکہ ان کے ساتھیوں نے لٹریچر تقسیم کیا۔ہسپتالوں، گرجا گھروں اور لائبریریوں میں خاص طور پر لٹریچر تقسیم کیا گیا۔بعض کو لٹریچر ڈاک کے ذریعہ بھی ارسال کیا گیا۔لیڈز میں احباب جماعت نے لٹریچر تقسیم کیا اور ایک احمدی دوست نے ایک انگریز پادری سے تفصیلی طور پر تبلیغی گفتگو کی۔برمنگھم جماعت کے احباب نے شہر میں لٹریچر کثرت سے تقسیم کیا۔شہر کے نواحی علاقوں میں جا کر بھی تبلیغ کی گئی۔بعد دو پہر جماعت کا ماہوار اجلاس ہوا جس میں دوستوں نے اپنی مساعی کی رپورٹ دی۔بار کنگ جماعت نے یوم تبلیغ کا خاص اہتمام کیا۔احباب جماعت کے تین گروپ بنائے گئے۔تینیوں وفود نے علاقہ میں مجموعی طور پر قریباً ۴۰۰ پمفلٹ اور اشتہار تقسیم کئے۔شام کے وقت جماعت