تاریخ احمدیت (جلد 28)

by Other Authors

Page 353 of 497

تاریخ احمدیت (جلد 28) — Page 353

تاریخ احمدیت۔جلد 28 353 سال 1972ء Islam means peace۔Islam is a living religion۔Promised Messiah has come۔وغیرہ نمایاں طور پر لکھے ہوئے تھے۔ان کتبات کا یہ فائدہ ہوتا ہے کہ دیکھنے والوں کی توجہ فوراً ان لوگوں کی طرف ہو جاتی ہے اور جولٹریچر ان کو دیا جائے اس کا بھی فوری تعارف ہو جاتا ہے۔یومِ تبلیغ پر تقسیم کی غرض سے ?What is Islam کے عنوان سے ایک دو ورقہ خصوصی طور پر کثیر تعداد میں شائع کیا گیا تھا۔گروپ بندی نیز کتبات اور لٹریچر کی تقسیم کے بعد محترم جناب بشیر احمد خان صاحب رفیق امام مسجد لندن نے احباب جماعت سے خطاب فرمایا۔ضروری ہدایات دیں اور بعد ازاں اجتماعی دعا کے ساتھ سب کو مشن ہاؤس سے رخصت کیا۔احباب جماعت مختلف وفود کی صورت میں روانہ ہوئے۔اس مبارک کام میں حصہ لینے والے انصار، خدام اور اطفال سبھی ایک خاص جوش اور جذبہ سے شامل تھے۔وفودلندن کے مختلف علاقوں میں پھیل گئے اور شام تک لندن کے غیر مسلم احباب میں اسلام کا لٹریچر تقسیم کرتے رہے۔اس دوران مختلف لوگوں سے بات چیت بھی ہوئی اور ان کے سوالات کے جوابات دئے گئے۔مکرم عبد العزیز دین صاحب، مکرم خواجہ بشیر احمد صاحب، مکرم داؤ د احمد صاحب گلز از مکرم سید الیاس ناصر صاحب، مکرم سید طاہر احمد سفیر صاحب، مکرم کیپٹن محمد حسین صاحب چیمہ، مکرم مرزا احمد منان صاحب، مکرم چوہدری رشید احمد صاحب، مکرم منصور احمد صاحب ندیم اور مکرم غلام احمد صاحب چغتائی نے مختلف وفود کی قیادت کی۔یوم تبلیغ کے موقعہ پر خاکسار عطاء المجیب راشد کو لندن کے مشہور ہائیڈ پارک میں تقریر کرنے کا بھی موقع ملا۔میں چند اور احمدی دوستوں کے ہمراہ اس پارک میں پہنچا اور سپیکرز کارنر ( گوشئہ مقررین) میں اسلام کے موضوع پر تقریر کرنی شروع کی۔لکڑی کے ایک بکس کو سٹیج کے طور پر استعمال کیا۔اس پر کھڑے ہونے کی وجہ سے لوگوں نے توجہ کرنی شروع کر دی۔چنانچہ آہستہ آہستہ لوگ ہماری طرف آنے لگے اور تقریر دلچسپی سے سنی جانے لگی۔ایک گھنٹہ کی تقریر میں خاکسار نے اسلام کا تعارف بیان کیا۔عیسائیت کے بعض مسائل کا ذکر کیا اور خاص طور پر مامور زمانہ سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی آمد اور پیغام کو بیان کیا۔دورانِ تقریر بعض لوگوں نے سوالات بھی کئے جن کے جوابات دئے گئے۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے تقریر بہت کامیاب رہی اور سینکڑوں لوگوں نے احمدیت