تاریخ احمدیت (جلد 28) — Page 325
تاریخ احمدیت۔جلد 28 325 سال 1972ء حفیظ الرحمن انور صاحب۔۵۔ذبیح اللہ صاحب۔۶۔منور احمد چوہدری صاحب۔۷۔سعید اللہ خان صاحب۔۸۔کریم احمد نذیر صاحب۔۹۔نعیم احمد صاحب۔۱۰۔محمد اسلم خالد صاحب۔۱۱۔عابد ریاض صاحب۔۱۲۔طاہر احمد خان صاحب۔27 ساتواں آل پاکستان طاہر کبڈی ٹورنامنٹ اس سال ربوہ میں ساتواں آل پاکستان طاہر کبڈی ٹورنامنٹ اپنی روایتی شان کے ساتھ ۱۴۔۱۵ ۱۶ ۱۷ پریل ۱۹۷۲ء کو منعقد ہوا جس کا افتتاح سرگودھا ڈویژن کے کمشنر جناب محمد محسن صاحب نے کیا۔اس ٹورنامنٹ میں پاکستان کی مشہور و معروف ٹیمیں اور ملک گیر شہرت رکھنے والے کبڈی کے نامور کھلاڑیوں نے گذشتہ سال کی نسبت قریباً دو گنی تعداد میں شرکت کی۔امسال ٹورنامنٹ میں ربوہ کے علاوہ گجرات ، حیدر آباد ڈویژن ، واہ کینٹ، سرگودھا، ملتان، شیخوپورہ ، لائل پور سمندری، گوجرہ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ٹیمیں آئیں۔کلب سیکشن میں دس اور کالج سیکشن میں چار ٹیمیں شامل ہوئیں۔ان میں ملک گیر شہرت کے حامل متعدد مایہ ناز کھلاڑی بھی موجود تھے۔جنہوں نے قوت و طاقت، چیستی و توانائی اور فنکارانہ داؤ پیچ کے ساتھ نہایت بلند پایہ کھیل کا مظاہرہ کر کے شائقین سے خوب داد وصول کی۔کلب سیکشن میں فائنل مقابلہ ۱۶ ۱۷ پریل کی صبح کو نو بجے شروع ہوا جبکہ کھیل کا میدان ربوہ کے علاوہ دور ونزدیک سے آئے ہوئے ہزاروں شائقین سے پر ہو چکا تھا۔مہمان خصوصی صاحبزادہ ( حضرت ) مرزا طاہر احمد صاحب کے علاوہ صاحبزادہ مرزا مبارک احمد صاحب، صاحبزادہ مرزا منور احمد صاحب، سید داؤ د احمد صاحب، چوہدری حمید اللہ صاحب اور صدرانجمن احمد یہ تحریک جدید کے متعدد ناظر و وکلاء صاحبان بھی تشریف لائے ہوئے تھے۔علاوہ ازیں سرگودھا، لائل پور، جھنگ اور بعض دیگر مقامات سے بہت سے غیر از جماعت معززین اور اعلیٰ سرکاری حکام نے بھی شرکت کی جن میں ڈویژنل سپورٹس آفیسر بھی شامل تھے۔فائنل میچ شروع ہونے سے پہلے دونوں ٹیموں یعنی ربوہ بی اور ریلوے کے کھلاڑیوں کا تعارف مہمان خصوصی (حضرت) صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب سے کروایا گیا۔کلب سیکشن کے اس مقابلے میں دونوں طرف سے ملک کے نامور اور مشہور کھلاڑی حصہ لے رہے تھے اور انہوں نے اوّل سے آخر تک فنی مہارت، چابکدستی اور طاقت وقوت کے نہایت شاندار جو ہر دکھائے۔ذوق وشوق اور