تاریخ احمدیت (جلد 28)

by Other Authors

Page 315 of 497

تاریخ احمدیت (جلد 28) — Page 315

تاریخ احمدیت۔جلد 28 315 سال 1972ء ۱۹۷۲ء کے متفرق اہم واقعات خاندان حضرت مسیح موعود علیہ السلام میں مبارک تقاریب ولادت ا۔مرزا تو قیر احمد صاحب ابن صاحبزادہ مرزار فیق احمد صاحب (ولادت : ۸ مارچ ۱۹۷۲ء) محی الدین احمد صاحب ابن پیر وحید احمد صاحب (ولادت : ۲۳ مارچ ۱۹۷۲ء) ۳۔سید مجیب احمد صاحب ابن سید محمد امین صاحب (ولادت : ۲ مئی ۱۹۷۲ء) -۴ امتہ الاعلی مبشرہ صاحبہ بنت صاحبزادہ مرزا انس احمد صاحب (ولادت : ۳۱ مئی ۱۹۷۲ء) ۵ فیصل شفاعت احمد خان صاحب ابن نوابزادہ محمود احمد خان صاحب ( ولادت : ۱۱ / ۱۲ جون ۱۹۷۲ء ) -۶ امته العلی در ثمین صاحبہ بنت صاحبزادہ مرزا اور لیس احمد صاحب (ولادت:۲۹/ ۳۰ جون ۱۹۷۲ء) ۷۔امتہ المجیب زونا صاحبہ بنت ڈاکٹر عبدالمالک شمیم احمد صاحب (ولادت : ۲۱ /اگست ۱۹۷۲ء) امتہ الولی زیدہ صاحبہ بنت صاحبزادہ مرزا غلام احمد صاحب ایم اے ( ولادت ۳۰ اکتوبر ۱۹۷۲ء) شادی سید نا حضرت خلیفہ المسیح الثالث نے ۶ اکتو بر ۱۹۷۲ء کومسجد اقصیٰ ربوہ میں صاحبزادی امتہ المی در شمین صاحبہ بنت ڈاکٹر صاحبزادہ مرزا منور احمد صاحب کے نکاح کا اعلان فرمایا۔یہ نکاح ڈاکٹر حامد اللہ خان صاحب آف لندن ابن عبد السلام خان صاحب پشاور کے ساتھ قرار پایا۔حضور نے اس موقع پر فرمایا کہ:۔اس وقت میں اپنی نہایت پیاری بچی یعنی جو میرے لئے اپنی بچیوں کی طرح پیاری ہے اور میرے چھوٹے بھائی ڈاکٹر مرزا منور احمد صاحب کی صاحبزادی ہے جس کا نام امتہ الحی ہے، اس کے نکاح کا اعلاج کروں گا۔بڑی دعاؤں کے بعد 66 اس نکاح کا اعلان ہو رہا ہے۔ازاں بعد حضور نے خاندان حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے افراد کی خصوصی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ ذمہ داریاں بڑی ہیں اور اللہ تعالیٰ کے پیار کو حاصل کرنا ضروری ہے۔