تاریخ احمدیت (جلد 28)

by Other Authors

Page 265 of 497

تاریخ احمدیت (جلد 28) — Page 265

تاریخ احمدیت۔جلد 28 265 سال 1972ء یونائیٹڈ اسٹیٹس آف امریکہ میں آپ نے پہلے پٹس برگ مشن میں اور پھر کلیولینڈ (اوہایو) مشن میں کام کیا۔کلیولینڈ کے مئیر نے آپ کو شہر کی چابی پیش کی۔اس کے بعد آپ کا تقرر ڈیٹن (اوہایو ) مشن میں ہو گیا۔یہ بیان کرنا بڑا مشکل ہے کہ کس درجہ محبت اور پیار محترم عبدالرحمان خان صاحب بنگالی اور ان کے ساتھ کام کرنے والوں کے درمیان پیدا ہو گیا تھا۔جن مشنوں میں بھی آپ نے کام کیا ان کے امراء اور ممبران نے آپ کا اور آپ کی ضروریات کا اس طرح خیال رکھا کہ گویا آپ ان کے باپ ہیں آپ کی محبت بھری نگرانی میں کلیولینڈ کی جماعت کی از سرنو تنظیم عمل میں آئی اور وہ آپ کی اور اپنے موجودہ قابل امیر احمد وسیم صاحب کی راہنمائی میں مضبوط اور پائیدار بنیادوں پر قائم ہوگئی۔محترم بنگالی صاحب کی کمی ہمیں دردناک طور پر محسوس ہوتی رہے گی۔خاص طور پر سیدنا حضرت خلیفۃ المسیح الثالث کے خطبات جمعہ کے تراجم کی وجہ سے جو آپ نے بڑی محنت سے کئے اور ہماری راہنمائی کے لئے متواتر شائع کئے۔محترم بنگالی صاحب دوسرے خوش نصیب مبلغ ہیں جنہوں نے امریکہ میں احمدیت کی خاطر کام کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔پہلے شہید محترم مرزا منور احمد صاحب تھے جو پٹس برگ پنسلوانیا میں مدفون ہیں۔ان لوگوں سے جو ڈیٹن میں آپ کے قریب رہتے تھے معلوم ہوا کہ وفات سے قبل جمعہ کے روز آپ نے احمدی دوستوں کو بار بار دعا کیلئے کہا کہ ان کا انجام اچھا اور مبارک ہو۔معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کی اور آپ کے امریکی بہنوں اور بھائیوں کی دعاؤں کو قبول کر لیا۔“ آپ کی میت واشنگٹن سے نیو یارک اور نیو یارک سے ۱۹ مئی کی شب ربوہ لائی گئی۔جہاں حضرت خلیفہ اسیح الثالث نے آپ کی نماز جنازہ پڑھائی اور بہشتی مقبرہ کے اس قطعہ میں جو مبلغین کے لئے مخصوص ہے، سپردخاک کیا گیا۔147 مولوی تاج دین صاحب دھرم کوئی (وفات ۲۸ مئی ۱۹۷۲ء) مولوی تاج دین صاحب دھرم کوئی اپنی علمی قابلیت کی وجہ سے جماعت میں فاضل گرمشہور تھے۔آپ بہت نیک دعا گوہ مخلص اور غریب طبع انسان تھے۔خود مولوی فاضل نہ تھے لیکن علمی قابلیت اتنی رکھتے تھے کہ ان سے استفادہ کر کے بہت سے نوجوانوں نے مولوی فاضل کا امتحان پاس کیا۔