تاریخ احمدیت (جلد 28)

by Other Authors

Page 244 of 497

تاریخ احمدیت (جلد 28) — Page 244

تاریخ احمدیت۔جلد 28 244 سال 1972ء کشتیاں ہیں۔ایک کشتی کا ملاح مر گیا ہے دوسری کا زندہ ہے بولو کونساملاح پار لے جائے گا۔حاضرین نے کہا جو زندہ ملاح ہے وہ پار لے جائے گا جو مر گیا ہے وہ دریا کے پار نہیں لے جا سکتا۔پادری صاحب کہنے لگے کہ حضرت عیسی علیہ السلام زندہ ملاح ہے اور تمہارا محمد رسول اللہ فوت ہو چکا۔آؤ زندہ ملاح کی بیٹی میں بیٹھ جاؤ۔وہ خاموش ہو گئے اور وہ چاروں پادری گانے لگے۔آگیا عیسی وید رو گیاں دا۔وید رو گیاں دا عیسی وید رو گیاں دا۔آؤ مسلمانو! زندہ نبی کے لڑلگ جاؤ گل نبی فوت ہو گئے ہیں۔آؤ یسوع مسیح کے لڑلگ جاؤ تب نجات ہوگی۔وہ خدا کا بیٹا ہے وہ نجات دے گا۔اس پر دو مسلمان نو جوانوں نے اٹھ کر کہا پادری صاحب خدا کا بیٹا نہ کہو۔بیشک آسمان پر عیسی علیہ السلام ہیں لیکن خدا کا بیٹا نہ کہو۔پادری صاحب نے انہیں جھڑک کر کہا بیٹھ جاؤ ہم وعظ کر رہے ہیں۔آپ بھی ان کی باتیں سن رہے تھے۔آپ کھڑے ہو گئے اور پادری صاحب سے کہا۔بیٹھ جائیے مجھے ایک سوال کرنا ہے۔پادری صاحب جوش میں تھے نہ بیٹھے تو آپ نے کہا پادری صاحب میں آپ کو ہرگز بولنے نہ دوں گا۔یہ تمام مسلمان بیٹھے ہیں آخر جب پادری صاحب بیٹھ گئے تو آپ نے کہا اے بھائی مسلمانو ! آپ کسی نبی کا کلمہ پڑھتے ہیں؟ سب کہنے لگے کہ حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا۔آپ نے کہا حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا کلمہ قیامت تک چلے گا یا کہ حضرت عیسی کا کلمہ ؟ سب نے کہا حضرت عیسی کا کوئی کلمہ نہیں پڑھے گا صرف محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا کلمہ ہو گا۔بتاؤ کون نبی زندہ ہے کیا وہ جس کا قیامت تک کلمہ رہے گا یا کہ عیسی ؟ سب کہنے لگے محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا کلمہ قیامت تک پڑھا جائے گا اس لئے آپ زندہ نبی ہیں۔پھر آپ نے کہا مسلمانو! بتاؤ قرآن مجید قیامت تک رہے گا یا کہ انجیل شریف۔سب نے جواب دیا قرآن مجید مکمل کتاب ہے انجیل نہیں۔پھر آپ نے کہا پادری صاحب سن لیجئے تمام مسلمان کہہ رہے ہیں کہ قرآن مجید کی تعلیم اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا کلمہ قیامت تک رہیں گے اور حضرت عیسی فوت ہو گئے ہیں اور ان کی قبر سرینگر کشمیر محلہ خانیار میں ہے۔جو پادری وعظ کر رہا تھا وہ دوسرے پادریوں کو کہنے لگا یہ تو احمدی ہے ڈبہ سے نکل چلو۔آخر چاروں پادری وہ ڈبہ چھوڑ کر دوسرے ڈبہ میں چلے گئے اور دوسرے لوگ کہنے لگے پادری صاحب ٹھہر و مگر انہوں نے کہا ہم احمدی کے ساتھ بات نہیں کریں گے۔125 66