تاریخ احمدیت (جلد 28) — Page 238
تاریخ احمدیت۔جلد 28 238 سال 1972ء حضرت چوہدری علی احمد خان صاحب ولادت : ۱۸۹۶ء بیعت پیدائشی احمدی زیارت : ۱۹۰۱ء وفات : ۱۸ نومبر ۱۹۷۲ء۱۱۱ محترم چوہدری علی احمد خان صاحب ٹھیکیدار مورخہ ۱۷، ۱۸ نومبر ۱۹۷۲ ء کی درمیانی شب انتقال فرما گئے۔وفات کے وقت آپ کی عمر ۷۶ سال تھی۔آپ پیدائشی احمدی تھے۔آپ کے والد محترم حضرت میاں رحیم بخش صاحب امرتسری کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ٫۳۱۳ اصحاب میں شمولیت کا فخر حاصل تھا۔ذاتی طور پر آپ کو ۱۹۰۱ ء میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زیارت کا شرف حاصل ہوا۔آپ منکسر المزاج ، باہمت بلند حوصلہ کے مالک منتقی و عابد اور سلسلہ کے فدائی بزرگ تھے۔آپ نے اپنی عمر کا بیشتر حصہ قادیان اور قیام پاکستان کے بعد مرکز احمدیت ربوہ میں گذارا۔مورخہ ۱۸ نومبر کو حضرت خلیفہ اسیح الثالث نے از راہ شفقت آپ کی نماز جنازہ پڑھائی جس کے بعد تد فین قطعہ صحابہ بہشتی مقبرہ میں عمل میں آئی۔112 اولاد: احمداللہ صاحب۔سعید اللہ صاحب۔امتہ القیوم صاحبہ۔حامدہ بیگم صاحبہ۔رشیدہ بیگم صاحبہ حضرت امیر بخش صاحب پہلوان قلعہ پچھمن سنگھ لاہور عمر انداز ۱۲۵ سال 113 بیعت : اپریل ۱۸۹۷ء114 وفات ۲۹ نومبر ۱۹۷۲ ء115 محمد يحي صاحب سیکرٹری تحریک جدید جماعت احمدیہ لاہور نے آپ کی وفات پر لکھا:۔آپ کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے دست مبارک پر بیعت کرنے کا شرف حاصل تھا۔حضرت اقدس کے لاہور تشریف لانے پر حضور کی بگھی کے ساتھ بطور پہرہ دار خدمات سرانجام دینے کی بھی توفیق حاصل ہوئی۔وفات کے وقت آپ کی عمر ۱۲۵ برس تھی۔اپنی زندگی میں عموماً بچوں اور نوجوانوں کو صحت جسمانی کو برقرار رکھنے اور اس کی حفاظت کرنے کی مؤثر رنگ میں تلقین کیا کرتے تھے۔۳116 /اکتوبر ۱۹۴۹ء کو مسجد مبارک ربوہ کا سنگ بنیاد حضرت مصلح موعود نے اپنے مبارک ہاتھوں سے رکھا۔اس تاریخی موقعہ پر دیگر اصحاب کے علاوہ آپ بھی موجود تھے۔117 حضرت حکیم محمد اسماعیل صاحب سیکھوانی ولادت: قریباً ۱۸۸۴ء بیعت: پیدائشی احمدی 118 وفات کے دسمبر ۱۹۷۲ ء119 آپ مشہور سیکھوانی برادران میں سے حضرت میاں جمال الدین صاحب سیکھوانی کے فرزند