تاریخ احمدیت (جلد 28) — Page 237
تاریخ احمدیت۔جلد 28 237 سال 1972ء آپ حضرت چوہدری غلام رسول صاحب آف گھٹیالیاں رفیق حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بیٹے تھے۔قرآن مجید کے عاشق تھے۔سلسلہ احمدیہ کی خدمت آپ کا شعار رہا۔نہایت شریف ، متین، احمدیت کے فدائی منکسر المزاج ، باہمت ، بلند حوصلہ، متقی اور عابد تھے۔107 ۱۹۳۲ء سے ۱۹۶۴ء تک مختلف جماعتی عہدوں پر خدمت کی توفیق پائی۔۱۹۶۴ء کے بعد سیکرٹری تحریک جدید و وقف جدید رہے۔تحریک وقف عارضی میں بھی حصہ لیتے رہے۔آپ نے گھٹیالیاں میں برلب سڑک تین کنال کا پلاٹ مریم مڈل گرلز سکول کے لئے دیا۔۱۹۷۳ ء کی مجلس مشاورت میں آپ کو اعزازی ممبر کی حیثیت سے شمولیت کی دعوت دی گئی۔لیکن مشاورت کے انعقاد سے پہلے ہی آپ کی وفات ہو گئی۔آپ کی اہلیہ محترمہ طالع بی بی صاحبہ بنت مکرم چوہدری احمد علی صاحب آف گھٹیالیاں جو کہ آپ کی چا زاد تھیں گھٹیالیاں کی پہلی صدر لجنہ تھیں جن کو ۳۵ سال تک بطور صدر لجنہ خدمت کی توفیق ملی۔اولاد چوہدری محمد اشرف صاحب امریکہ۔نصیرہ بی بی صاحبہ زوجہ چوہدری ضیاء اللہ صاحب مرحوم چک ۹ پنیار شمالی ضلع سرگودہا۔رفیقہ بی بی صاحبہ زوجہ چوہدری بشیر احمد صاحب مرحوم۔میمونہ ریاض صاحبہ زوجہ چوہدری صادق علی صاحب ایس ڈی او۔مظفر آباد آزاد کشمیر۔چوہدری مسعود احمد صاحب گھٹیالیاں۔چوہدری شفاعت محمود صاحب ۶ / ۲۳ دار الرحمت غربی ربوه - 108 حضرت آمنہ بی بی صاحبہ آف گوہد پورضلع سیالکوٹ ولادت : ۱۸۹۶ء سن بیعت و زیارت : ۱۹۰۴ ء وفات: ۱۷ نومبر ۱۹۷۲ء 109 حضرت آمنہ بی بی صاحبہ اہلیہ محترم چوہدری غلام حسین صاحب مرحوم سابق امیر جماعت ہائے احمد یہ حلقہ ڈھپئی ضلع سیالکوٹ مورخہ ۱۷ نومبر ۱۹۷۲ء کو عمر ۷۶ سال وفات پاگئیں۔آپ افضلہ تعالیٰ صحابیہ اور موصیہ تھیں۔مورخہ ۱۸ نومبر کو آپ کا جنازہ ربوہ لایا گیا۔سیدنا حضرت خلیفہ اسیح الثالث نے آپ کی نماز جنازہ پڑھائی اور بعد ازاں بہشتی مقبرہ قطعہ صحابہ میں تدفین عمل میں آئی۔مرحومه صابرہ دعا گو احمدیت کی فدائی، ہمدرد، غریب پرور اور دیگر بے شمار خوبیوں کی مالک تھیں۔آپ صاحب ورو یا وکشوف بھی تھیں۔110