تاریخ احمدیت (جلد 28)

by Other Authors

Page 219 of 497

تاریخ احمدیت (جلد 28) — Page 219

تاریخ احمدیت۔جلد 28 219 سال 1972ء جائیں تبلیغ میں حرج ہو گا لیکن یہ نقصان دوسری طرح خدا تعالیٰ پورا کر دے گا۔ان کو سننے والے لوگ آپ تک کھینچے چلے آئیں گے۔چھوٹے چھوٹے گاؤں میں غریبوں اور زمینداروں کو اور محنت پیشہ لوگوں کو جا کر تبلیغ کریں۔یہ لوگ حق کو جلد قبول کریں گے اور جلد اپنے اندر روحانیت پیدا کریں گے کیونکہ نسبتاً بہت سادہ ہوتے ہیں اور گاؤں کے لوگ حق کو مضبوطی سے قبول کیا کرتے ہیں۔کسی چھوٹے گاؤں میں کسی سادہ علاقہ میں لنڈن سے دور جا کر ایک دو ماہ رہیں اور دعاؤں سے کام لیتے ہوئے تبلیغ کریں۔پھر اس کا اثر دیکھیں۔یہ لوگ سختی بھی کریں گے لیکن جب سمجھیں گے خوب سمجھیں گے۔ان کی سختی سے گھبرائیں نہیں۔بیمار کبھی خوش ہو کر دو انہیں پیتا۔ہمیشہ بڑے کام سے پہلے مجھ سے پوچھ کر کریں۔اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو اور ہر ایک شر سے اور وہاں کے بداثر سے محفوظ رکھے اور اعمال صالحہ کی توفیق دے۔زبان میں اثر پیدا کر دے۔کامیابی کے ساتھ جائیں کامیابی سے رہیں اور کامیابی سے واپس آئیں۔ہاں یاد رکھیں کہ اس ملک میں آزادی بہت ہے۔بعض خبیث الفطرت لوگ گورنمنٹ برطانیہ کے خلاف منصوبے کرتے رہتے ہیں ان کے اثر سے خود بچیں اور جہاں تک ہو سکے دوسروں کو بھی بچائیں۔وآخر دعونا ان الحمد لله رب العالمين چوہدری صاحب کو السلام علیکم کہہ دیں اور سب نو مسلموں کو اور سیلون کی جماعت کو بھی اور بھی جو احمدی ملے۔کان اللہ معکم این ما کنتم۔آمین۔65 حضرت قاضی صاحب انگلستان پہنچتے ہی اپنی مخلصانہ تبلیغ ، نیم شبی دعاؤں اور پاک نمونہ سے دیوانہ وار اشاعت اسلام میں سرگرم عمل ہو گئے اور چار سال تک دعوت الی اللہ کا مقدس فریضہ نہایت کامیابی سے انجام دینے کے بعد ۲۸ نومبر ۱۹۱۹ء کو مرکز احمدیت قادیان میں تشریف لائے۔اپنے عرصہ قیام میں آپ نے انگلستان کے تثلیث کدوں میں والہانہ شان سے حق کی آواز بلند کی ہلکی سوسائٹیوں ، ممتاز شخصیات اور اونچے طبقوں تک اثر ونفوذ پیدا کیا اورسعید روحوں کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پیشگوئی کے مطابق صداقت کا شکار کیا۔اس کا کسی قدر اندازہ مندرجہ ذیل بعض مطبوعہ خطوں، رپورٹوں اور بیانوں سے بخوبی لگ سکتا ہے۔