تاریخ احمدیت (جلد 28)

by Other Authors

Page 176 of 497

تاریخ احمدیت (جلد 28) — Page 176

تاریخ احمدیت۔جلد 28 176 سال 1972ء لاکھ روپیز ان تجویز کیا گیا ہے۔خدا کے فضل سے امید ہے کہ جماعت انشاء اللہ اسے بھی پورا کرنے کی توفیق پائے گی۔فضل عمر فاؤنڈیشن کا ذکر کرتے ہوئے حضور نے بتایا کہ اس میں نقد عطیہ جات اور جائیداد کی صورت میں ۳۴۱۷۵۸۰ روپے وصول ہوئے جن کے ایک حصہ کو نفع مند کاموں میں لگانے کے نتیجہ میں ۸۲۶۸۲۰ روپے منافع ہوا۔فضل عمر فاؤنڈیشن کے سرمایہ کی کل رقم ۴۲۴۴۴۰۰ روپے تک پہنچ چکی ہے۔منافع کی رقم سے بعض ایسے اہم کام سرانجام دیئے جا رہے ہیں جو بنیادی اہمیت کے حامل ہیں۔امید ہے کہ ان سے غلبہ اسلام کی موجودہ آسمانی مہم کو تیز سے تیز تر کرنے میں بہت مدد ملے گی۔ان کاموں میں خلافت لائبریری کی نئی اور جاذب نظر عمارت کی تعمیر بھی شامل ہے جس پر ۴۱۶۵۷۰ روپے خرچ آئے۔حضور نے فرمایا کہ اس وقت پولی ٹیکنیک انسٹیٹیوٹ کی طرز کا ایک ادارہ قائم کرنے کا منصوبہ بھی فاؤنڈیشن کے زیر غور ہے۔علمی تصانیف کے سالانہ انعامی مقابلہ کی تفصیل بتاتے ہوئے حضور نے توجہ دلائی کہ جماعت کے علم دوست طبقہ کو اس میں زیادہ دلچسپی لینی چاہیے۔نظارت اصلاح وارشاد ( تعلیم القرآن) کے کام کا جائزہ لیتے ہوئے حضور نے بتایا کہ ۱۹۷۲ء میں یکم جنوری تا ۱۰ دسمبر وقف عارضی کے کل ۴۳۳۲ فارم موصول ہوئے۔مردوں اور خواتین کے کل ۲۷۹۴ وفود مختلف مقامات پر تعلیم و تربیت کے لئے بھجوائے گئے۔فضل عمر درس القرآن کلاس میں ۳۹۱ طلبہ اور ۴۰۹ طالبات نے شرکت کی۔تعداد اور نتیجہ کے لحاظ سے طالبات نے طلبہ پر سبقت حاصل کی۔تحریک جدید کے تحت بیرونی ممالک میں تبلیغ اسلام کا جو عظیم الشان کام ہو رہا ہے۔حضور انور نے اس کا جائزہ لیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ دو سالوں میں بیرونی ممالک میں ۲۴ سے زیادہ نئی مساجد تعمیر ہوئیں۔۷ انٹی جماعتیں قائم ہو ئیں۔۳۴ مبلغین اسلام کو اس عرصہ میں تبلیغ کے لئے بیرونی ممالک بھجوایا گیا جبکہ ۲۸ مبلغین فریضہ تبلیغ ادا کرنے کے بعد واپس مرکز میں تشریف لائے۔کل ۳۱ ممالک میں اس وقت تحریک جدید کے تحت تبلیغ اسلام کا کام سرانجام دیا جا رہا ہے۔تحریک جدید کے تحت جو اسلامی لٹریچر شائع کیا گیا اس کی تفصیل بیان کرتے ہوئے حضور نے بتایا کہ سواحیلی زبان میں ترجمہ قرآن کریم پانچ ہزار کی تعداد میں شائع ہوا اور لوگینڈا زبان میں