تاریخ احمدیت (جلد 28)

by Other Authors

Page 175 of 497

تاریخ احمدیت (جلد 28) — Page 175

تاریخ احمدیت۔جلد 28 175 سال 1972ء سب سے پہلے حضور نے تحریک وقف جدید کے تحت ہونے والے افضال خداوندی کا تذکرہ فرمایا اور بتایا کہ اس وقت وقف جدید کے تحت ۶۴ معلمین مغربی پاکستان کے مختلف مراکز میں تعلیم و تربیت کا کام بڑی کامیابی کے ساتھ سرانجام دے رہے ہیں۔ان کا دائرہ کار کر دگی ۱۱۱۵ دیہات پر مشتمل ہے جو تعلیمی کام ان کے ذریعہ سے ہو رہا ہے۔اس کا خاکہ یہ ہے:۔قاعدہ یسر نا القرآن پڑھنے والے ۱۲۷۲ قرآن مجید با ترجمہ پڑھنے والے نماز با ترجمہ پڑھنے والے قرآن مجید ناظرہ پڑھنے والوں کی تعداد ۶۵۸ ۷۵۴ معلمین وقف جدید کے حلقہ احباب میں گذشتہ دو سالوں میں ۶۱۵۹ را فراد کو دینی کتب پڑھنے کے لئے مہیا کی گئیں۔حضور نے فرمایا نئے سال کے لئے واقفین کی تعلیمی کلاس کا انتظام کیا جا رہا ہے۔جماعت کو چاہیے کہ اس میں دلچسپی لے اور زیادہ سے زیادہ واقفین کو اس کلاس میں بھیجنے کی کوشش کرے۔آخر میں حضور نے بتایا کہ مشرقی پاکستان سے کم و بیش ۳۵۰۰۰ روپیہ چندہ وقف جدید وصول ہوا کرتا تھا جو موجودہ افسوسناک حالات کی وجہ سے وصول نہیں ہو سکتا لیکن اس کے باوجود یہ خدا کا خاص فضل و احسان ہے کہ وقف جدید کی آمد میں ترقی ہوئی ہے چنانچہ ۷-۸ ہزار روپیہ زیادہ آمد ہوئی ہے۔حضور نے صدر انجمن احمدیہ کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ صدر انجمن احمدیہ نے اپنے کارکنان کو ان کی گندم کی سالا نہ ضرورت کا ۴ / ۱ بلا قیمت مہیا کیا جس کا وزن ۲۲۳۰ من بنتا ہے اور اس کی قیمت ۴۲۷۵۲ ہے اور اس کے علاوہ اس نے موسم سرما کی ضروریات کیلئے کارکنان کے افراد خاندان کو ۱۶ روپے فی کس کے حساب سے ۳۰۴۷۲ روپے تقسیم کئے۔نظارت اصلاح و ارشاد ( تعليم القرآن) کے ذریعہ مستحقین ربوہ اور بیرون از ربوہ میں ۱۹۶۷ من گندم تقسیم کی گئی جس کی قیمت ۳۴۷۱۳ روپے بنتی ہے۔اس کے علاوہ زکوۃ اور فطرانہ کی مد سے بھی غرباء کی مدد کی گئی۔مجموعی طور پر اس سلسلے میں ۷۶ ۷ ۱۶۳ روپے کی رقم خرچ کی گئی۔حضور نے بتایا کہ صدر انجمن احمدیہ کے لازمی چندہ جات کا بجٹ گزشتہ سال کے نامساعد حالات کے باوجود جماعت نے ۳۷۰۰۰ روپے کی بیشی کے ساتھ پورا کیا۔امسال بجٹ میں تین