تاریخ احمدیت (جلد 28)

by Other Authors

Page 168 of 497

تاریخ احمدیت (جلد 28) — Page 168

تاریخ احمدیت۔جلد 28 168 سال 1972ء غیر معمولی ترقیات کی منازل جلد جلد طے کر رہا تھا اور جلسہ سالانہ میں آنے والے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مہمانوں کی تعداد میں ہر سال زبردست اضافہ ہو رہا تھا۔اس پر حضور انور کی دور بین نگاہ نے ربوہ میں ایک وسیع جلسہ گاہ کی ضرورت کو محسوس کیا اور ۲۲ دسمبر ۱۹۷۲ء کے خطبہ جمعہ میں اس کی تعمیر کے لئے خصوصی تحریک کرتے ہوئے ارشاد فرمایا:۔ایک لمبا عرصہ ہوا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے دل میں اللہ تعالیٰ نے یہ خواہش پیدا کی کہ ایک ایسا بڑا اہال ہو جہاں لیکچروں کا انتظام کیا جاسکے اور جس میں یکصد سامعین سا سکیں۔آپ نے اُس زمانے کی ضرورت کے مطابق فرمایا تھا۔پھر ۱۹۴۵ء میں حضرت مصلح موعود خلیفہ المسیح الثانی نے تحریک کی کہ ایک لاکھ سامعین کے بیٹھنے کے لئے انتظام کیا جائے اور آج خلیفہ المسیح الثالث تمہیں کہتا ہے کہ اس وقت ہمیں ایک ایسی جلسہ گاہ کی ضرورت ہے جس میں کم از کم دواڑ ہائی لاکھ آدمی بیٹھ سکیں۔اس وقت اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت کو یہ توفیق ہے اور وہ عملاً یہ کام کر سکتے ہیں یعنی یہ محض ایک خواب و خیال والی بات نہیں ہے بلکہ یہ ایک ایسی تجویز ہے جو ممکن الحصول ہے اس کی طرف جماعت احمدیہ کو توجہ دینی چاہیے اور سٹیڈیم کی شکل کی کوئی ایسی جلسہ گاہ بن جانی چاہیے جو ایام جلسہ میں دواڑ ہائی لاکھ مردوں اور عورتوں ( دونوں کے لئے جلسہ گاہ اکٹھا کرنا پڑے گا بیچ میں پردے کا انتظام ہو جائے گا) کے لئے بیٹھنے کا انتظام ہو جائے۔170 انتظامات جلسہ سالانہ کا معاینہ سید نا حضرت خلیفہ المسیح الثالث نے ۲۲ دسمبر ۱۹۷۲ء کی شام کو نفس نفیس انتظامات جلسہ سالا نہ کا معاینہ فرمایا چنانچہ انگر خانہ نمبر میں روٹی پکانے والی خود کار مشینوں کو ملا حظہ فر ما یا نیز جلسہ سالانہ میں مختلف ناظمین شعبہ جات کو شرف مصافحہ بخشا اور جملہ کا رکنان سے بصیرت افروز خطاب کیا۔171 حضور انور نے دوران خطاب فرمایا کہ اس وقت جو محنت آپ سے جلسہ سالانہ کے انتظام کے سلسلہ میں لی جاتی ہے وہ اپنے وقت کے لحاظ سے بڑی برکتوں والی محنت ہے۔آپ سے جو محنت لی جا رہی ہے وہ ان رضا کاروں کی محنت سے جو اسی جلسہ سالانہ کے موقع پر آج سے سو سال بعد کام کریں