تاریخ احمدیت (جلد 28)

by Other Authors

Page 137 of 497

تاریخ احمدیت (جلد 28) — Page 137

تاریخ احمدیت۔جلد 28 اجتماع کا دوسرادن 137 سال 1972ء پنجاه سالہ تقریب اور اجتماع کے دوسرے دن یعنی ۱۸ نومبر کے پروگرام کا آغاز قرآن مجید کے درس سے ہوا جو خالد احمدیت مولانا ابوالعطاء صاحب فاضل ایڈیشنل ناظر اصلاح و ارشاد ( تعلیم القرآن) نے دیا۔آپ نے سورۃ القصص کے پہلے رکوع کا درس دیا۔اس کے بعد نقار پر کا مقابلہ ہوا۔متعدد مقررات نے شائع شدہ عنوانات پر تقاریر کیں۔پنجاہ سالہ تقریب سعید کے سلسلہ میں نظموں کے انعامی مقابلہ کا انعقاد بھی عمل میں آیا جو بہت دلچسپ ثابت ہوا۔صبح آٹھ بجے ناصرات الاحمدیہ کے کھیلوں کے مقابلے بھی ہوئے۔بچیوں نے مختلف کھیلوں میں ذوق وشوق سے حصہ لے کر انعامات حاصل کئے۔حضرت سیدہ مریم صدیقہ صاحبہ صدر لجنہ اماء اللہ مرکزیہ نے انعامات تقسیم فرمائے۔حضرت سیدہ مہر آپا صاحبہ نے حضرت سیدہ نصرت جہاں صاحبہ کی سیرت پر بہت دلنشیں انداز میں تقریر فرمائی جو بہت ہی ایمان افروز واقعات اور اذکار مقدس پر مشتمل تھی۔اس روز اجتماع میں شریک مستورات کو ذکر حبیب“ کے موضوع پر حضرت سیدہ نواب مبارکہ بیگم صاحبہ کی رقم فرمودہ نہایت ہی ایمان افروز تقریر سننے کی سعادت بھی ملی جو حضرت سیدہ مریم صدیقہ صاحبہ نے پڑھ کر سنائی۔رات کے اجلاس میں جو ۸ بجے سے ساڑھے نو بجے تک منعقد ہوا مجلس شوری کا انعقاد عمل میں آیا۔133 حضور انور کا بصیرت افروز خطاب سوا گیارہ بجے سیدناحضرت خلیفہ المسیح الثالث نے بنفس نفیس اجتماع میں تشریف لاکر روح پرور اور بصیرت افروز خطاب سے سرفراز فرمایا۔حضور انور نے فرمایا کہ لجنہ اماءاللہ کی تنظیم نے اپنے پچاس سالہ دور کو بہت عزم اور عمل کے ساتھ گزارا۔اس دوران بہت سی تکالیف بھی آئیں لیکن لجنہ اماءاللہ کی تنظیم نے قربانیوں اور استقامت دکھاتے ہوئے اللہ تعالیٰ کے فضل اور اس کی رحمتوں کو حاصل کیا ہے۔حضور انور نے جلسہ سالانہ کے انتظامات کے حوالہ سے بیان فرمایا کہ پہلے جلسوں میں کھانا کھلانے کے لئے بعض دفعہ رات کے گیارہ بھی بج جاتے تھے۔لیکن اب شاملین کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے اب کھانا پکانے وغیرہ کے انتظامات میں پہلے سالوں کی نسبت کھانا جلد تیار ہو جاتا ہے۔حضور انور نے اس ضمن میں اپنے بچپن کے بعض واقعات کا بھی ذکر فرمایا۔