تاریخ احمدیت (جلد 28)

by Other Authors

Page 109 of 497

تاریخ احمدیت (جلد 28) — Page 109

تاریخ احمدیت۔جلد 28 109 (۲) شیخ محمد بشیر احمد علی صاحب امیر ضلع جھنگ (۳) شیخ محمد احمد صاحب مظہر امیر ضلع لائلپور (فیصل آباد) (۴) شیخ محمد حنیف صاحب امیر کوئٹہ (۵) چوہدری احمد جان صاحب امیر ضلع راولپنڈی (۶) عبد الغنی صاحب امیر جماعت احمدیہ کویت 103 سال 1972ء جماعت احمدیہ کراچی نے امیر چوہدری احمد مختار صاحب کی قیادت میں اشاعت قرآن مجید کی جد و جہد میں قابل تقلید نمونہ دکھایا اور وہ یہ کہ جنوری ۱۹۷۳ ء تک اس نے ادارہ طباعت واشاعت قرآنِ عظیم سے تقریباً چالیس ہزار روپے کے قرآن مجید حاصل کئے اور کراچی کے گوشہ گوشہ تک پہنچائے اس کے علاوہ تین سو نسخے کلام پاک کے ہوٹلوں میں رکھوائے۔104 خواتین احمدیت نے اس سلسلہ میں اپنی گذشتہ روایات کے شایان شان ایثار و قربانی کی ایک نہایت شاندار مثال قائم کی۔چنانچہ حضرت سیّدہ ام متین صاحبہ صدر لجنہ اماء اللہ مرکزیہ نے لجنہ اماء اللہ کی ممبرات کی طرف سے ایک لاکھ روپے کا گرانقدر عطیہ اشاعت قرآن مجید کے لئے سیدنا حضرت خلیفہ اسیح الثالث کی خدمت میں پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔حضور نے اسے شرف قبولیت بخشا اور رقم جدید پریس کی تعمیر میں لگانے کا ارشاد فرمایا۔105 فضل عمر تعلیم القرآن کلاس برائے طالبات خدا تعالیٰ کے فضل سے تعلیم القرآن کلاس کا پہلا دور ۱۹۶۷ ء سے شروع ہو کر ۱۹۷۲ء میں نہایت کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔۱۹۷۲ء میں سیدنا حضرت خلیفۃ اسیح الثالث کے ارشاد کے مطابق پہلا ہفتہ (۱۵ جولائی تا ۲۱ جولائی) کی کلاس ربوہ کی سطح پر منعقد کی گئی جس میں بیرون از ربوہ سے بھی کچھ طالبات نے شرکت کی دور و نزدیک کے ۵۳ مقامات سے ۱۷۳ ممبرات اس میں شامل ہوئیں۔ربوہ سے ۲۷۶ طالبات شامل ہو ئیں یعنی کل ۴۴۹ طالبات نے کلاس میں شرکت کی۔پہلے ہفتے طالبات کی کلاس لجنہ اماءاللہ ہال میں منعقد ہوئی۔اس نصاب کا ۲۰ جولائی کو امتحان لیا گیا جس میں ۳۶۵ طالبات نے شرکت کی۔اس کے بعد مرکزی کلاس ۲۲ جولائی سے ۱۳ اگست تک جاری رہی۔۲۲ جولائی سے طالبات روزانہ مسجد مبارک میں مقررہ نصاب پڑھتی رہیں، پردہ کا