تاریخ احمدیت (جلد 28) — Page 1
تاریخ احمدیت۔جلد 28 1 صلح تا فتح ۱۳۵۱ هش/ جنوری تا دسمبر ۱۹۷۲ء) وقف جدید کے سال نو کا آغاز سال 1972ء (حضرت) صاحبزادہ مرزا طاہر احد صاحب نے جبکہ آپ ناظم وقف جدید تھے، روز نامہ الفضل ربوہ میں وقف جدید کے سال نو کے حوالہ سے اعلان تحریر کرتے ہوئے فرمایا کہ حضرت خلیفہ اسیح الثالث نے از راہ نوازش وقف جدید کے سال نو ( دفتر بالغان نمبر ۱۵ اور دفتر اطفال نمبر ۷ ) کے آغاز کا اعلان اپنی مندرجہ ذیل پرکشش و پر جذب دعا کیساتھ فرمایا ہے۔اللہ تعالیٰ وقف جدید کی دنیا کو اپنی رحمتوں سے بھر دے۔وقف جدید کے کام میں وسعت پیدا کرنے کی تحریک سیدنا حضرت خلیفۃ المسیح الثالث نے خطبہ جمعہ فرمودہ ۷ جنوری ۱۹۷۲ ء میں وقف جدید کے سال نو کا اعلان کرتے ہوئے ایک حقیقت افروز خطبہ ارشاد فرمایا۔اس خطبہ میں اس عظیم ادارہ کے کام میں وسعت پیدا کرنے کی تحریک کرتے ہوئے فرمایا کہ:۔ہم زندہ خدا کی زندہ تجلیات کو دیکھنے والے اور اس یقین پر قائم ہیں کہ ہمیں بحیثیت جماعت اللہ تعالیٰ نے قائم کیا ہے۔جس طرح بحیثیت فرد اس نے ہمیں پیدا کیا ہے اسی طرح بحیثیت جماعت اس نے ہمیں قائم کیا ہے اور جن اغراض کے لئے اس نے ہمیں قائم کیا ہے اور جن راہوں پر وہ ہمیں چلانا چاہتا تھا وہ فَدُهَدينَا سُبُلَنا کی رُو سے واضح ہیں۔اس نے ہمیں اپنے راستے دکھائے ہیں۔انسانی فطرت کے نئے تقاضے ہوتے ہیں۔پھر وقت کا تقاضا ہے بدلے ہوئے حالات میں ہماری قربانیاں اور ہمارے خدمت کے طریق بدل جاتے ہیں تو خدا تعالیٰ اپنے بندوں کو اور اپنی محبوب جماعتوں کونئی راہیں بتاتا ہے اور انہیں نئے طریقے سکھاتا ہے نئے نئے طریقوں سے انہیں ترقی پر ترقی دیتا چلا جاتا ہے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ نے ایسا ہی ایک طریقہ یا ایک سبیل یا ایک راہ یا ایک صراط مستقیم وقف جدید وو