تاریخ احمدیت (جلد 28)

by Other Authors

Page 93 of 497

تاریخ احمدیت (جلد 28) — Page 93

تاریخ احمدیت۔جلد 28 93 سال 1972ء حضور نے تعلیم الاسلام کالج کی ٹیم کے کھیل کو بھی سراہا اور اسے ایک ایسا ہیرا قرار دیا جسے اگر صحیح رنگ میں تراشا اور چمکایا جائے تو اس کی قدر و قیمت میں بہت اضافہ ہوسکتا ہے۔حضور نے فرمایا کھیل کے میدانوں میں اطاعت کی صحیح روح اور نظم وضبط کو بھی خاص اہمیت حاصل ہے اور بنیادی چیز یہ ہے کہ ہم اپنے رب کریم سے کبھی بیوفائی نہ کریں۔خدا تعالیٰ ہم سب کو اپنی ذمہ داریوں کو سمجھنے اور نبھانے کی توفیق بخشے۔78 دی نیوز بلیٹن کینیڈا کا اجراء جون ۱۹۷۲ء کا مہینہ کینیڈا کی احمد یہ تاریخ میں ایک یادگار اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس میں جماعت احمدیہ کینیڈا کے نیشنل پریذیڈنٹ خلیفہ عبدالعزیز صاحب کی کوشش سے ”دی نیوز بلیٹن جاری ہوا جو پہلے’دی مسلم آؤٹ لگ“ کے نام سے اور پھر احمد یہ گزٹ کے نام سے اشاعت پذیر ہونے لگا اور اب تک ایک دینی ترجمان کی حیثیت سے شاندار علمی خدمات بجالا رہا ہے۔اس اجمال کی تفصیل کچھ اس طرح سے ہے کہ جیسے ہی جماعت احمدیہ کینیڈا کی تنظیم عمل میں آئی تو اسی دن سے اس بات کی ضرورت محسوس کی جانے لگی کہ جماعت احمدیہ کینیڈا کا ایک ترجمان رسالہ ہر دو زبانوں یعنی انگریزی اور اردو میں نکلنا چاہیے۔چنانچہ اس کی اشاعت کیلئے متعدد بار کوشش کی گئی۔لیکن بعض مشکلات کے پیش نظر اس کی طباعت ممکن نہ ہو سکی اور بالآخر کچھ عرصہ کے بعد خلیفہ عبدالعزیز صاحب نیشنل پریذیڈنٹ کی کوششوں سے ”دی نیوز بلیٹن جون ۱۹۷۲ء میں منصہ شہود پر آیا۔جو اپریل ۱۹۷۵ ء تک اسی نام سے نکلتا رہا۔بعدہ مئی اور جون ۱۹۷۵ء کے دو شمارے دی مسلم آؤٹ لک“ کے نام سے شائع ہوئے۔تاہم جولائی ۱۹۷۵ ء سے اس مجلہ کا نام احمد یہ گزٹ “ رکھ دیا گیا۔اس مجلہ کے ۲۰۱۴ ء تک کے مدیران اعلیٰ اور مدیر ان کے نام درج ذیل ہیں۔نگران اعلی و سر پرست : خلیفہ عبدالعزیز صاحب نیشنل پریذیڈنٹ جماعت احمدیہ کینیڈا جون ۱۹۷۲ء تا فروری ۱۹۷۷ء سید منصور احمد بشیر صاحب امیر دمشنری انچارج مارچ ۱۹۷۷ء تا نومبر ۱۹۸۰ء منیر الدین شمس صاحب امیر ومشنری انچارج نومبر ۱۹۸۰ء تا جون ۱۹۸۵ء