تاریخ احمدیت (جلد 27)

by Other Authors

Page 262 of 364

تاریخ احمدیت (جلد 27) — Page 262

تاریخ احمدیت۔جلد 27 262 سال 1971ء آرکیٹکٹ کے ساتھ میونسپلٹی کے افسروں سے ملاقات کی۔امید ہے انشاء اللہ جلد اجازت مل جائے گی۔زبانی تو انہوں نے کہہ دیا ہے لیکن تحریر ابھی نہیں ملی۔۱۷۔کثرت سے لوگ مسجد دیکھنے اور اسلام پر معلومات حاصل کرنے کے لئے آتے رہے جن کو علاوہ زبانی تبلیغ کرنے کے سلسلہ کا لٹریچر دیا گیا۔۱۸۔بہت سے افراد اور لائبریریوں کو سلسلہ کا لٹریچر بذریعہ ڈاک بھجوایا گیا اور خطوط کے جواب دیئے گئے۔۱۹۔ناروے میں برادرم نور احمد بولستا د نے بہت سے لوگوں کو زبانی تبلیغ کی اور لٹریچر تقسیم کیا نیز Finmark زبان میں جو ناروے کے انتہائی شمال میں بولی جاتی ہے اسلام کے متعلق ایک تعارفی تبلیغی پمفلٹ تیار کیا جو انشاء اللہ جلد طبع کروایا جائے گا۔۲۰۔خدام الاحمدیہ کوپن ہیگن نے ایک اتوار کو نصف روز یوم التبلیغ منایا اور ہزاروں اشتہارات تمام شہر کے مختلف مقامات پر گلیوں اور پبلک مقامات پر تقسیم کئے۔۲۱۔عید الاضحی کے انتظامات مکمل کئے گئے۔ایک ہزار اشتہار طبع کروا کے مسلمانوں میں تقسیم کئے گئے۔دعوت کے سلسلہ میں ڈیوٹیاں لگائی گئیں اور پریس سے رابطہ قائم کیا۔77 کویت کے ہفت روزہ رسالہ المجتمع نے اپنی اشاعت ۹ مارچ ۱۹۷۱ء میں’المسلمون فی الدنمارک کے زیر عنوان الاستاذ عرفات کامل العشی کا ایک معلوماتی مضمون شائع کیا جس میں انہوں نے جماعت احمدیہ کے خلاف لکھا لیکن اس کے باوجود ان کو چارو ناچار جماعت احمد یہ ڈنمارک کی دینی خدمات کا تذکرہ بھی کرنا پڑا چنا نچہ وہ لکھتے ہیں:۔مما يؤسف له ان طائفة الاحمدية هى التى تقوم بالتبشير بالدين الاسلامي منذ عدة سنوات ولا يخفى ان هذه طائفة منحرفة ولكنها تملك مكافات مادية كبيرة فلقد قامت ببناء مسجد حديث الطراز في كوبنهاجن و باصداد نشرات عن الاسلام و نشرت ترجمة للقرآن الكريم باللغة الدنماركية و امام المسجد رجل باكستانى والناطق الرسمي للاحمدية في الدنمارک یدعی عبدالسلام مادسون مترجم معانی القرآن وهو رجل دنمارکی مستیز ،، د یعنی یہ امر افسوسناک ہے کہ صرف جماعت احمد یہ ہی کئی سالوں سے تبلیغ اسلام کا فریضہ سرانجام دے رہی ہے یہ امر پوشیدہ نہیں ہے کہ یہ جماعت منحرف ہے لیکن مالی لحاظ سے اسے بڑی